دیربالامیں ماں اوربچے کی صحت کے حوالے سے ورکشاپ کاانعقاد

جمعرات 9 مارچ 2017 12:32

دیربالامیں ماں اوربچے کی صحت کے حوالے سے ورکشاپ کاانعقاد
دیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء)دیربالا میں غیرسرکاری تنظیم پرائم فائونڈیشن کی جانب سے ماں اوربچے کے حوالے سے ورکشاپ کاانعقاد کیاگیاجس میں کثیرتعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ سے فائونڈیشن کے پراجیکٹ کوارڈینیٹرڈاکٹرمحمدریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فائونڈیشن کابنیادی مقصدماں اوربچے کی شرح اموات اورامراض میں کمی لاناہے ۔انہوں نے ڈائیریااورنمونیاجیسے مہلک بیماریوں اورحفظان صحت پرروشنی ڈالی اوراس حوالے سے اساتذہ کے کردارکی تعریف کی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں