خیبرپختونخوا کے موجودہ حالات کے تناظر میں جماعت اسلامی کی صلاحیت ، دیانت اور جمہوری روایات امید کی کرن ہیں ،ہمارے پاس 2018 کے انتخابا ت میں جیت کے سواکوئی آپشن نہیں ، خیبرپختونخوا میںبڑی پارلیمانی پارٹی بن کر سامنے آئیں گے، جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، ملک میں قرآن و سنت کا نظام ہوگا تو ملک میں ترقی ، خوشحال ، امن ، روزگار،آزادی اور غلامی سے نجات ملے گی

صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان کا شمولیتی جلسے سے خطاب

پیر 6 مارچ 2017 23:46

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مارچ2017ء) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں صوبہ خیبرپختونخوا کی تناظر میں جماعت اسلامی ہی امید ہے ۔جماعت اسلامی کی صلاحیت ، دیانت اور جمہوری روایات امید کی کرن ہے ۔ہمارے پاس 2018 کے انتخابا ت میں جیت کے سواکوئی آپشن نہیں ہے اور خیبرپختونخوا میںبڑی پارلیمانی پارٹی بن کر سامنے آئیں گے ۔

جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ملک میں قرآن و سنت کا نظام ہوگا تو ملک میں ترقی ، خوشحال ، امن ، روزگار،آزادی اور غلامی سے نجات ہوگی۔ جما عت اسلامی کا مثبت کردار پور ی قوم کے سامنے ہے جس میں موروثیت نہیں ،ملک کے اسلامی و نظریاتی تشخص کی حفاظت ہمارا مشن ہے ، ہم آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں ،ملک میں کلمے کی سربلندی اور پاکستان کو اسلامی و خوشحال پاکستان بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ دوبندو درہ دیر بالا میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر درجنوں افراد نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میںشمولیت کا اعلان کیاجس میں شیر رحمان ، عبدالرحیم ، عبدالعزیز ، عز یزاللہ ، خائستہ ، امین ، کشمیر خان ، بولہ خان ، غلام امین ، عمر الرحمان ، شیر زمین ، بخت زادہ ،حیا ت خان ، روزی رحمان خان بادشاہ اور دیگرشامل ہیں ۔

شمولیتی اجتماع سے تحصیل ناظم میر محزن الدین نے بھی خطاب کیا۔ عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قوم کی پسماندگی دور کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اختیار شفاف لوگوں کے ہاتھ میں آئے ۔اللہ کے فضل سے ہم نے ساڑھے تین سال اقتدرار میں رہ کر ثابت کیا ہے کہ نہ خود کرپشن کی ہے اور نہ کسی کو کرپشن کرنے کی جازت دی ہے۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے قوم کے مسائل حل کر نے کے لیے قابل عمل پروگرام ترتیب دیے ہیں جو مواقع ہمیں ملے ہم نے ان کا صحیح استعمال کیا ہے اور آئندہ اس سے بھی بہتر کاکردگی دکھائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ حقائق قوم کے سامنے ہیں ہم محض نعرے نہیں لگاتے ہم کرکے دکھاتے ہیں اور کرکے دکھائیں گے۔انھوں نے کہا کہ دیر بالا میں روزانہ بڑی تعداد میں لوگ بالخصوص نوجوان جماعت اسلامی میں شامل ہو رہے اور یہ بہترین مستقبل کا شگون ہے۔انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کی منظم ترین اور جمہوریت میں سب سے پہلے درجے کی جماعت ہے ۔قوم نے ہمیں بار بار آزمایا ہے اور امانت و دیانت کے میدان میںہمارے دامن پر کوئی داغ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ دیانت دارقیادت ان وسائل کو عوام کے فلاح و بہبود پر خر چ کریں اور صوبے کے عوام کو موجودہ مسائل سے نجات دلائیں ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں