دیربالا، ضلع بھرمیں پولیس نے نان کسٹم پیڈگاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون شروع کردیا

جمعرات 2 مارچ 2017 21:15

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) ضلع بھرمیں پولیس نے نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا،مختلف پولیس تھانوں میں پہلے روز پچاس سے زائد کٹ گاڑیوں کو پولیس نے پکڑ کر بند کردیا ۔ آنے والے دنوں میں مزید تیزی آئے گی ۔تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن کے دیگراضلاع کی طرح دیربالا میں بھی گذشتہ روز ایک اعلی سطحی اجلاس کے بعد کٹ گاڑیوں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرظفر خان کے مطابق ڈی پی او اطہر وحید کی ہدایت پرضلع بھر میں سکرپٹ سے بنائے جانے والے کٹ گاڑیویاں جو غیرقانونی ہے کہ خلاف جمعرات کے روز سے کریک ڈاون شروع کردیا گیا کیونکہ ان گاڑیوں کا کوئی رجسٹریشن بھی نہیں ہوتاہے اور ان میں بیشتر چوری شدہ گاڑی ہے جو اکثروبیشترمختلف جرائم اور دہشتگردی کے واقعات میں استعمال ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس لئے حکومت نے کٹ نان کسٹم پیڈگاڑیوں کو پکڑ نا شروع کردیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پکڑے گئے گاڑیوں میں زیادہ تر کی تعداد ویٹز Vetiz،سوزکی گاڑیوں کی ہے جسے مختلف تھانوں میں پہنچادیا گیا ہے۔ دیرپولیس سٹیشن میں پہلے روز صرف چار پولیس تھانوں میں 20، واڑی پولیس سٹیشن میں 16،براول پولیس سٹیشن میں 6،شاہی کوٹ پولیس سٹیشن میں چار، اڑیوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ادھر گاڑی مالکان میں شدید مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے اور پولیس کی جانب سے مزکورہ فیصلہ کے خلاف شدید دکھ اور مایوسی پائی جاتی ہیں۔ کہ آنے والے دنوں میں انکے گاڑیوں کا کیا بنے گا۔کٹ گاڑی مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت ملاکنڈ ڈویژن میں اس سلسلے میں کوئی واضح اور ہمدردانہ پالیسی بنائے کیونکہ ڈویژن کے غریب لوگوں نے اپنی بساط کے مطابق گھریلو ضروریات کیلئے گاڑیاں خرید لی ہے اور اگر اب حکومت اسے پکڑ کر اپنے قبضہ میں لے رہے ہیں تو یہ ہماری زندگی کی جمع بونجھی سے لی گئی ہے ۔

جبکہ دوسری جانب حکومت اور پولیس نے اسے جرائم اوردہشتگردی میں استعمال میں ہونے کا خدشات کی پیش نظر کٹ گاڑیوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ ضلع بھر میں وسیع کردیا ہے۔اوراس میں فی الحال کوئی نرمی ب برتنے کا آثرات دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔پولیس ذرائع کاکہنا ہے اوپرایسے غیرقانونی گاڑیوں کو ضبط کرنے کا حکم ہے ۔تاکہ چوری شدہ اور غیررجسٹرڈگاڑیوں کا صفایا کیا جاسکے جس سے آمن وامان کی صورتحال میں بہتری بھی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں