گندم کی فصل میںنائٹروجن کی کمی کی صورت میں 2کلو گرام یوریا فی ایکڑ سو لیٹر پانی کے ساتھ سپرے کریں،محکمہ زراعت

ہفتہ 25 فروری 2017 15:09

لاہور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) گندم کی فصل میںنائٹروجن کی کمی اور فصل کا رنگ پیلا ہونے کی صورت میں 2کلو گرام یوریا فی ایکڑ100لیٹر پانی کے ساتھ سپرے کریں۔گوبھ کی حالت میں گندم کی فصل کو پانی کی کمی ہر گز نہ آنے دیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق دیر سے کاشتہ گندم کی فصل اور جہاں سفارش کردہ یوریا کی مقدار نہ ڈالی گئی ہو وہاںنائٹروجن کی کمی کی وجہ سے فصل کا رنگ پیلا ہوجاتا ہے، اس صورت میں نائٹروجن کا فصل کے اوپر سپرے کرنے سے نائٹروجن کی کمی دور ہونے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارانی علاقہ جات میں 2کلو گرام یوریا کے ساتھ 2کلوگرام ایس ۔او۔پی(سلفیٹ آف پوٹاش)یا ایم۔او۔پی(میوریٹ آف پوٹاش) ضرور شامل کریں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں