ضلعی انتظامیہ کیخلاف تیمرگرہ کے سوزوکی گاڑیوں کے ڈارئیورزمالکان کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 15 فروری 2017 17:06

لویر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) ضلعی انتظامیہ کی نارواسلوک کے خلاف تیمرگرہ کے سوزوکی گاڑیوں کے ڈارئیور اور ملکان نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر تیمرگرہ سٹی سے یونین کونسل ممبر عالمزیب اتمانی سوزوکی گاڑیوں یونین کے صدر ریاض ،شہزاد اور ارشد نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دہر لوئر اور ٹریفک پولیس ان کو بازار میں چھوڑنے نہیں دیتے اور نہ سوزوکی گاڑیوں کو جگہ فراہم کرتی ہے جسکی وجہ سے ہم کو انتظامیہ اور پولیس مسلسل ہراساں کرتی ہیں اور ٹریفک پولیس ہم کو بھاری بھاری چالانیں دے رہی ہیں یہی وجہ کہ انتظامیہ کی ناروا سلوک کی وجہ سے ہمارے گھروں کی چولہے ٹھنڈئے پڑگئی ہے اور ہم دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ان کو فوری طور پر الگ سٹینڈ فعاہم نہین کیاگیا اور انتظامیہ نے ہمارے ساتھ اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا تو ہم اپنے حقوق کیلئے احتجاجی دھرنا دینگے ۔

۔۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں