عسکریت پسندانہ ذہن کے خلا ف تمام طبقات کو متحدہو ناپڑیگا،میجرجنرل علی عامر

جمعرات 9 فروری 2017 23:35

دیرلوئر۔09 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء)عسکریت پسندانہ ذہن کے خلا ف تمام طبقات متحدہو کر کر دار ادا کریں پاک آر می علاقہ میں امن وامان برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے بنیادی مسائل حل کر نے کے لئے کو ششیں جاری ر کھے گی ۔ ان خیالا ت کا اظہار جنرل آفیسر کمانڈنگ ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل علی عامر اعوا ن نے تعیناتی کے بعد اپنے پہلے دورہ دیر لوئر کے دوران ایف سی گراونڈ بلا مبٹ میں تقریب سے خطاب میں کیا ۔

اس موقع پر کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل خالد محمود شفیع، ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان ،ضلع ظم لوئر دیر محمد رسول خان ، ڈی پی او کاشف ذولفقارپاک آرمی اور سول انتظامیہ کے افسران،منتخب بلدیاتی نمائندوں سمیت عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میجر جنرل علی عامراعون کا کہنا تھا کہ امن کی بحالی کیلئے پاک فوج کے جوانوں اور علاقے کے عوام نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ،مشرقی سرحد کے سا تھ سا تھ مغربی سر حد پر درپش چیلنجز سے نمنٹنے اور دشمن کے کسی بھی چال کا جواب د ینے کے لئے پاک فوج کے جوان ہردم تیار ہے انہوں نے کہا کہ دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کر نے کے لے دینی و عصری علوم سے خود کو آراستہ کرہیں ،قوموں کے عروج وزال کا راز حصول علم سے وابستہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امن امان کا قیام تمام طبقات کی مشتر کہ ذ مہ داری ہے ،ضلع دیر لوئر میں مقامی لو گوں نے د ہشت گردانہ ذ ہن کے خا تمے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ لا یق تحسین ہے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں