لاہور،سیشن کورٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ہوگیا

منگل 7 فروری 2017 16:25

لاہور،سیشن کورٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ہوگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) دیرینہ عداوت پر سیشن کورٹس میں مسلح فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم حمزہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ منگل کی صبح مقتول عامر فیاض پیشی کے سلسلے میں سیشن کورٹ موجود تھا کہ اس پر حمزہ نامی شخص نے فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا عامر فیاض کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ پولیس نے ملزم حمزہ کو گرفتار کرلیا ہے مقتول عامر فیاض کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے 2013ء میں ملزم حمزہ کے والد کو قتل کردیا تھا ملزم حمزہ اپنے والد کا منہ بولا بیٹا تھا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں