وادی تالاش، بجلی کی غیر اعلا نیہ طویل تر ین بندش سے شہر ی پریشان، واپڈ ا کے دفاتر کے گھیرائو کا اعلان

پیر 30 جنوری 2017 22:23

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2017ء) وادی تالاش میں گزشتہ ایک ہفتہ سے بجلی کی غیر اعلا نیہ طویل تر ین بندش سے شہر ی عاجز آگئے ،محکمہ واپڈ ا کے دفاتر کے گھیراو کا اعلان ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ہزاروں نفوس پر مشتمل وادی تالاش کے مکین گزشتہ ایک ہفتہ سے غیر اعلا نیہ طو یل تر ین لوڈ شیڈ نگ کی و جہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے جس کے با عث کاروباری سر گرمیاں متاثر جبکہ واٹر سپلا ئی سکمیں بندہو نے سے گھروں ،مساجد میں استعمال کا پا نی نا پید ہو گیا ہے ،سب ڈویژ نل آفس تالاش دفتر سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو اُ ن کا کہنا تھا کہ یونٹس ایڈ جسمنٹ اور بعض دیگر ناگزیر و جوہا ت کی بنا ء پر صبح 9بجے سے شام 4بجے تک دونوں ایکسپر یس اور پی آئی ڈی سی فیڈرز پر بجلی بند کروانا پڑ رہی ہے جبکہ رات کے وقت معمول کی لوڈ شیڈ نگ اس کے علاوہ ہے ،تالاش دوشخیل قومی اصلا حی جر گہ کے جنرل سیکر ٹری ڈا کٹر نور محمد ،محمد ابراہیم خان ،ڈسٹر کٹ کو نسلر ملک بر کت خان ،ماسٹر عبداللہ ،ملک شاہ حسن ،ڈاکٹر بخت جمال شاہ ودیگر نے کہا کہ بلز کی بروقت ادائیگی اور بجلی چو ری کے واقعات نہ ہو نے ااور موسم سر سرما میں بجلی کا استعمال کم ہونے کے باو جودواپڈ ا کی جا نب سے نامعلوم وجوہا ت کی بنا ء پر بجلی کی بند ش ناقا بل قبول ہے ،جس کے خلا ف عوام میں سخت اشتعال پا یا جا تا ہے ،مشران نے فوری اصلاح واحوال بصورت دیگر راست اقدا م کی د ھمکی دی ہے

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں