لوئر دیر میں شہری علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری دوبارہ شروع ،ْ موسم مزید سرد ،ْ لوگوں کومشکلا ت کا سامنا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود اورملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

ہفتہ 28 جنوری 2017 16:04

لوئر دیر میں شہری علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری دوبارہ شروع ،ْ موسم مزید سرد ،ْ لوگوں کومشکلا ت کا سامنا
لوئردیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2017ء) لوئر دیر میں شہری علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری دوبارہ شروع ہوگئی ،ْسوات کی وادی کالام، مالم جبہ اور دیامر کی نیاٹ ویلی،بابوسر،نانگا پربت،بٹوگا کے پہاڑوں پر برف ہوئی جس کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا اطلاعا ت کے مطابق لوئر دیر کی تحصیل جندول میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود اورملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور مالاکنڈ میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں