دنیا میں جتنے انقلاب آئے ہیں اساتذہ کا کردار ان میں مثالی رہا ،حامد محمود

تعلیمی نظام میں اصلاحات اور تبدیلی کا مرکزاساتذہ کرام ہیں ، ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:17

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا حامد محمود نے کہا ہے کہ دنیا میں جتنے انقلاب آئے ہیں اساتذہ کا کردار ان میں مثالی رہا انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام میں اصلاحات اور تبدیلی کا مرکزاساتذہ کرام ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول معیار جندول میں وحدت اساتذہ کے زیر اہتمام تقریب میں کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے آخری نبی کو قرآن میں معلم کے نام سے متعارف کرایا گیا اس لئے اساتذہ کرام ان کے وارث ہیں ،تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ملاکنڈ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن ڈاکٹر گل زمان نے کہا کہ کامیاب اساتذہ کے شاگر د اور بچے کامیاب انسان اور معاشرہ کے اعلیٰ اور با کردار اشخاص ہونگے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو ذاتی مراعات کے پیچھے بھاگنے کی بجائے طلبہ و طالبات کے تعلیم کو خصوصی دلچسپی دینی ہوگی جس کے بدلہ میں ہمیں کامیاب پاکستان ملے گا، اس موقع پر صوبائی نگران تنظیم اساتذہ محمد شاہ ،تنظیم علماء کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شفیق الرحمن،ملگری استاذان کے صدر وزیر محمد،وحدت اساتذہ کے صوبائی صدر قاری سید الابرار،اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر سلیم الرحمن،راحت اللہ وغیرہ نے بھی خطابات کئے ، اس موقع پر مقررین نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول معیار سے ریٹائرڈ ہونے والے ممتاز استاد و عالم دین اور تیس کتابوں کے مصنف مولانا فضل عظیم اسد کے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ،تقریب کے دوران اساتذہ تنظیموں کے مشران نے صوبائی حکومت سے منظورشدہ پائلٹ پراجیکٹ پر نظر ثانی ،وجوہاتی بنیاد پر غیر حاضر اساتذہ کے تنخواہوں کی کٹائی واپس کرنے،این ٹی ایس اساتذہ کو مستقل اور قابل تبادلہ بنانے ،اساتذہ کو کنوینینس الاونس کے اجراء ،ٹائم سکیل کی فراہمی،کمپنسیٹری الاونس کے اجراء اور اساتذہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے مطالبات بھی پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں