وزیر اعظم کے استثنیٰ کی مخالفت کرتے ہیں، استثنیٰ کا مطلب ہے کہ دال میںکچھ کالا ہے ،اس کو چھپانے کیلئے سپریم کورٹ میںدرخواست دائر کر دی ہے ، استثنیٰ کا موقع خود وزیر اعظم نے ضائع کر دیا ہے ،اب یہ اس کا حق نہیں ہے ، ہم قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اس کے خلاف بل لائیں گے، حکومت کرپشن کے دلدل میں پھنس چکی ہے،پانامہ لیکس کے بعد اب برطانیہ میں وزیراعظم اور انکے خاندان کے نئے پلاٹوں اور جائیدادوں کا سکینڈل منظر عام پر آچکا ہے ،حکمرانوں کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ توبہ تائب ہوکرحقائق تسلیم کرلیں اور قومی خزانے کی لوٹی ہوئی رقم قوم کو لوٹا دے

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کادیرپائین میں جے آئی یوتھ کے نومنتخب ممبران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب

منگل 17 جنوری 2017 22:00

دیر پائیں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے استثنیٰ کی مخالفت کرتے ہیں، استثنیٰ کا مطلب ہے کہ دال میںکچھ کالا ہے جس کو چھپانے کے لیے سپریم کورٹ میںدرخواست دائر کر دی ہے ، استثنیٰ کا موقع خود وزیر اعظم نے ضائع کر دیا ہے اب یہ اس کا حق نہیں ہے اور ہم قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اس کے خلاف بل لائیں گے، حکومت کرپشن کے دلدل میں پھنس چکی ہے،پانامہ لیکس کے بعد اب برطانیہ میں وزیراعظم اور انکے خاندان کے نئے پلاٹوں اور جائیدادوں کا سکینڈل منظر عام پر آچکا ہے،حکومت اب کرپشن کے دل میں ڈوبنے والی ہے،حکمرانوں کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ توبہ تائب ہوکرحقائق تسلیم کرلیں اور قومی خزانے کی لوٹی ہوئی رقم قوم کو لوٹا دے ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز دیرپائین تحصیل کمپلکس میں جے آئی یوتھ کے نومنتخب ممبران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پرجنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبرپختونخوا عبدالواسع ،ضلعی امیرمولانا اسد اللہ ،صوبائی وزیرخزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ ،ایم پی اے اعزازالملک افکاری نے بھی خطاب کیا ،جے آئی یوتھ کی حلف برداری کی تقریب میں درجنوں افراد نے عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا جن میں منتخب عامی نمائندے ناظمین ،کونسلرزاور علمائے کرام شامل تھے قبل ازیں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے جندول پریس کلب کی نومنتخب کابینہ سے حلف لیا ،سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ ہمارے حکمرانوں کی غیرت سوئی ہوئی ہے،دنیاکی قابل ترین گولڈمڈلسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی حکومت رہا کررہی ہے لیکن ہمارے بے ضمیرحکمران قوم کی بیٹی کی رہائی کیلئے صرف ایک درخواست نہیں لکھ سکتی ،انہوں نے کہا کہ امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ کے وکیل رابطے کررہے ہیں کہ صدر اوبامہ نے اپنی مدت صدارت کے اختتام پر بہت سارے قیدیوں کی رہائی پر دستخط کردئے ہیں اب اگر حکومت پاکستان امریکی حکومت کو ایک خط لکھ دے تو ڈاکٹر عافیہ رہا ہوسکتی ہے لیکن قوم کی جانب سے پرزور مطالبات کے باوجود حکومت خط نہیں لکھ پارہی،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سے ہماری لڑائی قوم کی غیرت اور حمیت کیلئے ہے حکمرانوں نے ہمیشہ قوم کے ساتھ بے وفائی کی اور قومی غیرت کا سودا کیا انہوں تین پاکستانی شہریوں کو بھرے بازار میں شہد کرنے والے امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کو رہا کیا ،انہوں ایمل کانسی اور یوسف رمزی اور ڈاکٹرعافیہ کو پکڑ کر امریکہ کے حوالے کیا انہوں نے قومی غیرت کا سودا کیا ہے ہماری لڑائی ان حکمرانوں سے قومی غیرت کا جنازہ نکالنے پر ہے ،ہمارے حکمرانوں کے بارے میں عالمی میڈیا سے کوئی اچھی خبر نہیں ملتی ان کے بارے میں ان کی کرپشن کی خبریں ہی آرہی ہیں جس سے پوری دنیا میں قومی غیرت کے جنازے نکل جاتے ہیں ۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں بدامنی اور بے روزگاری و بے چھینی کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے ملک کو ترقی کی پٹڑی پر گامزن کرنے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے بعد لیکس پہ لیکس آرہے ہیں جس سے اندازہ ہورہا ہے کہ حکمرانوں کی کشتی اب کرپشن کی اس دلدل کی نظر ہونے کو ہے ،انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے تین سال قبل قوم کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ انہوں نے پورے نہیں کئے ،میں ڈاکٹر عافیہ کے گھر گیا اور انکی والدہ ابہن اور بچوں سے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خود یہاں ہمارے گھر آئے تھے اور وعدہ کیا تھا کہ میں ڈاکٹر عافیہ کو واپس لائونگا لیکن اس حکومت نے ایک بیٹی کواپنے ملک لانے کااپنا وعدہ پورا نہیں کیا تو قومی سے کئے گئے وعدے کیا پورے کرینگے،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ گذشتہ چودہ سال سے امریکی جیل میں قید ہے اس کاجرم صرف یہ کہ وہ ایک حافظ قران اور پہلی سائنٹسٹ گولڈ مڈلسٹ خاتوں تھیں ،اب چودہ سالہ قید کے بعد وہ انتہائی کرب کی زندگی جیل میں گزار رہی انہوں نے کہا کہ حکمران غیرت و حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ کو رہاکرکے واطن واپسی کیلئے فوری طور پر امریکہ کو خط لکھ دیں ۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام سے مستغفی ہوکر جماعت اسلامی ممیں شمولیت کرنے والے عوامی نمائندوں اور علمائے کرام کو مبارکباد دی ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں