دیراور چترال سے لواری ٹنل کے ذریعے ہفتے میں دوسرے روز کے پہلے سیشن چار سو کے قریب گاڑیاں اور سینکڑوں مسافر گذر گئے

منگل 17 جنوری 2017 20:11

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) دیراور چترال سے لواری ٹنل کے ذریعے ہفتے میں دوسرے روز کے پہلے سیشن میں چار سو کے قریب گاڑیاں اور سینکڑوں مسافر گذر گئے، وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کے سہولت کیلئے گذشتہ روز این ایچ اے جی ایم اور ضلعی انتظامیہ دیراور چترال نے کیا تھا۔ موسم سرما میں لواری ٹاپ برف باری کے باعث بندہونے سے چترال جانے اور آنے والوں مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ زیرتعمیرلواری ٹنل میں کام جاری رہنے کی وجہ سے ٹنل کو رواں سال لواری ٹاپ بندش سے صرف ایک دن مسافروںاور ٹرانسپورٹرز کو ٹنل سے گذرنے کی اجازت د ی گئی تھی ۔

جس سے چترال آ جانے والوں کو سخت دقت کا سامنا ہورہا تھا اور ٹنل کے دونوں اطراف دیراور زیارت سائیڈ پر شدید سردی میں خواتین ،بچوں سمیت دیگر مسافروں کو گھنٹوں انتظار کرنا اور خوار اور زلیل ہونے کا سامنا تھا شدید مشکلات دن اور رات کو سخت سردی میں مسافروں جس میں بیمار بھی شامل تھے شدید مشکلات کا سامنا ہورہا تھا جس کے باعث مسافروں نے ٹنل سے ایک دن جانے کی اجازت پر احتجاج کرکے انتظامیہ سے کم از کم دو دن ہفتے میں گذرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ گذشتہ روز گاڑیوں اور مسافروں کی پھنسنے کے باعث سوئیردروش کا دو سالہ بیمار بچہ ریحان پشاور منتقل نہ ہونے سے جاں بحق ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس لئے میڈیا میں مشکلا ت اور بچے جاں بحق ہونے کی خبریں نشر ہونے کے بعد وزیراعظم نے این ایچ اے حکام اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو ہدایت کی تھی کہ مسافروں کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے انہیں سہولت دینے کیلئے لواری ٹنل سے ایک روز کے بجائے دو دن جانے کی اجازت دی جائے۔لہذا گذشتہ روز پیرکے دن دیر،چترال انتظامیہ اور این ایچ اے کے جی ایم نے پناہ کوٹ میں پریس کانفرنس میں اعلان کرکے جمعے کے ساتھ ساتھ منگل کے روز بھی لواری ٹنل سے گذرنے کی اجازت دی تھی منگل کے روز لواری ٹنل ذرائع کے مطابق دن ڈیڑھ بجے کے بعد میرکنی دروش سائیڈ سے پہلے سیشن میں81گاڑیوں کے قافلے میں درجنوں مسافروں کو ٹنل سے گذرنے دیا گیا جبکہ اس کے بعددیر نارتھ سائیڈ ٹنل گروانڈ میں موجود دو سو گاڑیوں جبکہ پناہ کوٹ ببیلنزئی اور مینہ خوڑ کے مقام پر ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر و فوکل پرسن ٹنل فہیداللہ نے دو سو زائدگاڑیوں کو لیوی اہلکاروں کے تعاون سے انہیں ٹنل سے جانے دیا گیا ۔

چونکہ منگل کے دن کا علم چترال جانے اور آنے والے کم مسافروں کو تھا اس لئے جمعے کو شدید رش کی طرح گاڑیون اور مسافروں کا رش تو نہیں تھا لیکن اس کی وجہ سے اب مسافروں کی مشکلات بھی کم ہوسکے گی۔ جبکہ آخری اطلاعات آنے تک آمدورفت کا سلسلہ رات ساڑھے سات بجے تک جاری رہے گا ا س دوران مزید آنے مسافرگاڑیوں کو ٹنل سے چھوڑ دیا جائے گا۔ جبکہ مسافربھی دو دن ٹریفک بحال کرنے سے خوش نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں