دیر بالا :تین بارتحصیل نظامت اور نائب نظامت کا الیکشن ٹائی ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے برخاست اور تحلیل ہونے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا

منگل 17 جنوری 2017 18:26

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) تحصیل کونسل واڑی میں تین بارتحصیل نظامت اور نائب نظامت کا الیکشن ٹائی ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے برخاست اور تحلیل ہونے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا،،،اب پورے تحصیل واڑی کے نو وارڈز میں ازسرنو انتخابات کیلئے شیڈول جاری کیا جائے گا، بلدیاتی الیکشن کے بعد تحصیل واڑی واحد کونسل ہے جس میں اب تک تحصیل ناظم اور نائب منتخب نہیں ہوئی ہیں۔

اوراب پورا کونسل تحلیل کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل واڑی میں بلدیاتی الیکشن کے بعد نو تحصیل کونسلرز براہ راست ووٹنگ جبکہ پانچ کونسلرز جن میں خواتین،کسان،یوتھ کونسلرز مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئے تھے ۔ جس کے بعد تین بار تحصیل ناظم ونائب کیلئے پہلا الیکشن 30اگست 2015دوسری بار13ستمبر2015جبکہ تیسری بار 6دسمبر 2016کو منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

دو بار ناظم اور نائب ناظم تحصیل واڑی کے الیکشن سات،سات ووٹوں سے متحدہ قومی محاذ اور جماعت اسلامی کے امیدواروں کے درمیان برابر رہا تھا ۔ تاہم خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی اسمبلی میں تیسری بار الیکشن کیلئے 2013 لوکل گورنمنٹ میں ایکٹ میں ترمیم بھی کیا ۔ جبکہ جماعت اسلامی نے اپنے دو منحرف اراکین تحصیل ناظم کے امیدوار گل بہادر اور شاہین بی بی جو جماعت اسلامی کے مخصوص نشستوں پرکامیاب ہوکر جماعت اسلامی کے ناظم امیدوار حسین آحمد کے مقابلے میں متحدہ قومی محاذ کی جانب سے تحصیل امیدوار نامزد ہوا تھا جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو ان دونوں منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس بھیج دیا تھا جبکہ پشاورہائی مینگورہ بنج بھی دائر درخواست پر تیسری بار الیکشن کا حکم دیکر 6دسمبر کو ووٹنگ کرایا جس میں تیسری بار بھی نظامت اور نائب نظامت کے امیدواروں سات،سات ووٹ ملے ۔

لہذا لوکل ایکٹ کے تحت اگر کسی بھی کونسل کے ناظم ونائب کے انتخابات کیلئے ووٹ برابر ہوجائے ۔تو اس کے ازسر نو مزکورہ کونسل میں الیکشن کرایا جائے گا۔ لہذا الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گذشتہ روز 13جنوری2016تحصیل کونسل واڑی جن میں کل چودہ امیدوار منتخب ہوئے تھے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔ اب اس کونسل کے تمام نو وارڈ ز پر دوبارہ ازسرنو انتخابات کیا جائیگا ۔

اس بارے میں ضلعی الیکشن آفیسر دیربالا آمجد سے جب رابطہ کیا گیا توانہوں نے کہ ہمیں بھی بروز پیر16جنوری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے DISSOLUTION OF TEHSIL COUNCIL WARI UPPER DIR کا نوٹیفیکشن ملا ہے لیکن اب یہ الیکشن کا کام ہے کہ وہ نئے الیکشن کیلئے شیڈول کب اور کس تاریخ کو جاری کرے گا۔تاہم متحدہ قومی محاذ اور جماعت اسلامی کے امیدواروں کی ضد کی سزا پورے تحصیل کونسل کے نو وارڈز کے عوام کو دوسال دیا جارہا ہے اور تحصیل واڑی میں کونسل کا فنڈز منجمد ہے اور کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوسکا ہے ۔

خیبرپختونخوا کے 26اضلاع میں واحد تحصیل ہے جس میں اب کونسل کا کوئی اجلاس بھی منعقد نہیں ہوا اور نہ ہی تحصیل ناظم اور نائب ناظم کا انتخاب ہو ا تھا تحصیل ناظمین کیلئے انتخابات تینوں بار سات،سات ووٹوں برابرہونے کے بعد اب قانونا تحصیل کونسل کو تحلیل کرنا پڑا جس پر اب ازسرنو الیکشن کرایا جائے گا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں