دیربالا، بارکند سے سینکڑوں افراد کاجماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 13 جنوری 2017 21:53

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) پی ٹی آئی کو یونین کونسل پالام کے علاقے بارکندمیں دھچکا تحصیل کونسلرامیدوار اکرام نے خاندان اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا،شمولیتی تقریب جماعت اسلامی کے ضلعی آفس دیرمیں منعقد ہوا ۔تقریب میں ضلعی ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ،تحصیل ناظم میرمخزن الدین ،چیرمین زکواة کمیٹی دیربالا محمد اشفاق نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ضلعی ناظم فصیح اللہ اور تحصیل ناظم میرمخزن الدین نے کہا کہ کہ اکرام اللہ کا پی ٹی آئی مستفعی ہونا اور جماعت اسلامی شمولیت پاکستان کی سالمیت اور اسلامی نظام کی طرف اہم قدم ہے انہوں نے کہا کہ اکرام اللہ نے ساتھیوں اورخاندان سمیت جماعت اسلامی شمولیت جماعت اسلامی پر ضلع دیربالا میں لوگوں کا اعتماد کا اظہار ہے انہوں نے کہا کہ اس سے جماعت اسلامی مزید مضبوط ہوگی۔اور 2018 کے الیکشن میں بھی جماعت اسلامی دیربالا میں کلین سویپ کرے گی کیونکہ جماعت اسلامی نے دیربالا میں عوامی کی بہتر ی کیلئے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا دیا ہے جس سے ضلع ترقی کی طرف مزید گامزن ہوگا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں