دیربالا،تین روزہ دوسری لواری سنو جیب ریلی کے قافلے دیر پہنچ گئے

جمعہ 6 جنوری 2017 20:24

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) تین روزہ دوسری لواری سنو جیب ریلی کے قافلے دیر شہرپہنچ گئے جہاں شہریوں اور ضلعی انتظامیہ نے شاندار استقبال کیا ۔ ریلی میں حصہ لینے والے چار کلبوں کے ساٹھ جیپر لواری میں برفیلی مقام پر مقابلے کریں گے۔ گذشتہ روز تین روز لواری دیر سنو جیب ریلی کا ضلعی انتظامیہ اور پاک آرمی کے زیراہتمام منعقد کیا گیا ۔

جسکا باقاعد ہ آغاز جمعے کے روز سے کیا گیا ۔جمعے کے روز جب جیب ریلی کے شرکاء ضلع کے حدود میں داخل ہوئے تو آخگرام،واڑی ،چکیاتن اور سب بڑی تعدادمیں عوام اور ڈپٹی کمشنر عثمان محسود،پاک آرمی کے آفیسرز نے انکا والہانہ استقبال کیا۔ شہرپہنچنے کے بعد آرمی کے دستے نے خٹک ڈانس کرکے شرکا اور شہریوں کو محظوظ کرایا جبکہ انکے مقامی منچھلوں نے بھی خوب رقص کیا۔

(جاری ہے)

ساٹھ کے قریب ملک بھر لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی ،پشاور سے جپر حصہ لے رہے ہیں آج ہفتے کے روز جیپر لواری ٹاپ اور ٹنل کے مقام پر ریہرسل کیلئے پناہ کوٹ سے صبح روانہ ہونگے اور اتوار کے باقاعدہ مقابلے شروع کئے جائیں گے۔ لواری ٹنل گراونڈ کے مقام پر انتظامیہ تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے جس کیلئے سیاح بڑی تعداد میں دیرآنا شروع ہوگئے ۔ڈپٹی کمشنر عثمان محسود نے کہا کہ ریلی کے انعقاد سے دیر کا امیج ملکی اور بین الاقوامی سطح اجاگر کیا جائیگا اور ضلع دیربالا کے خوبصورت علاقے سیاحوں کیلئے جنت بن جائیں گے کیونکہ دیر کے حسین اور خوبصورت سے سیاح اور شہری محظوظ ہونگے اور یہ سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں