لواری ٹاپ سمیت دیرکے مختلف علاقوں میں بارش اور شدید برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ، درجہ حرارت منفی دو تک گرگیا

جمعرات 5 جنوری 2017 22:00

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2017ء) لواری ٹاپ سمیت دیرکے مختلف علاقوں میں بارش اور شدید برفباری کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے،لوای ٹاپ چھ فٹ جبکہ لواری ٹنل،نہرگاہ ،کمراٹ میں تین فٹ برفباری ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ۔ درجہ حرارت منفی دو تک گرگیا۔گذشتہ تین دنوں سے دیرشہرسمیت میدانی علاقوں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس سے مختلف علاقوں لواری ٹاپ ،اپربراول،کمراٹ،گورکوئی سمیت کئی علاقوں میں امدورفت معطل رہا جبکہ بجلی آٹھارہ،آٹھارہ گھنٹوں غائب رہی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوا۔

چترال جانے والے مسافروں کو گذشتہ رات لواری ٹنل سے گذرنے دیاگیا۔ شدید برفباری سے لواری ٹنل کے قریب علاقوں نہرگاہ ،مینہ خور ،قولنڈی اور قشقارے کے سرسبزوشاداب پہاڑ وں نے سفید چادر آڑھ لی ہے اور برفباری کے مناظر دیکھنے کیلئے سیاح دور دور سے دیرآئے اور برفباری میں برفباری کے گولوں سے کھیل کر اور سلیفیان بناکر خوبصورت مناظر کو محفوظ کرتے رہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ شدید برفباری سے دیرشہرسمیت متعدد علاقوں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئی۔ جبکہ متعدد بالائی علاقوں میں آمدورفت بھی معطل رہا۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق تین روز میں دیرشہرمیں85ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت منفی دو ڈگری سنٹی گریڈرہا۔ جبکہ لواری ٹاپ میں چھ سے سات فٹ برفباری ،لواری ٹنل اور گرد ونواح میں تین فٹ ،کمراٹ کوہستان،میں دو فٹ ،کلکوٹ ،عشیری درہ میں ایک فٹ ،جبکہ شہرمیں چار سے چھ انچ تک برفباری ہوئی ہونے کے باعث موسم سخت سرد ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں