دیربالا:کل سے دیرمیں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور پاک آرمی کے زیراہتمام تین روزہ لواری سنو جیب ریلی کا انعقاد ہوگا

جمعرات 5 جنوری 2017 18:31

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) کل سے دیرمیں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور پاک آرمی کے زیراہتمام تین روزہ لواری سنو جیب ریلی منعقد ہورہا ،ریلی میں پاکستان بھر سے ساٹھ کے قریب جیپ حصہ لے رہا ہے جبکہ دیرمیں جمعرات سے آرمی بینڈ اور خٹک کے روایتی ڈانس اور ملی گیت دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں سیاح اور شہری پہنچ رہے ہیں۔آج دیرمیں جیب ریلی کے شرکا کا دیرپہنچنے بھرپور استقبال کیا جائیگا۔

ریلی میں روایتی وثقافتی اشیاء کے سٹالز اور روایتی موسیقی اور خٹک رقص کا بھی اہتمام کیا گیا۔ریلی میں دیراور چترال کے لوگوں کے ساتھ ملک بھرسے سیاح پہنچ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لواری ٹنل اور دیر تین روزہ لواری سنو جیب ریلی کا مقصد علاقے میں سیاحت کو فروغ، ترقی کے راہیں کھولنے اور دیرکو نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ریلی کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیا گیا اور لواری ٹاپ سڑک آرمی انجینئرنگ کور کے جوانوں نے برف ہٹانے کا کام بدھ کی شام تک لواری ٹنل تک مکمل کرلیا تھا جبکہ لواری ٹاپ تک سڑک برف ہٹانے کا جمعرات کی شام تک مکمل کیا جائیگا ،جس کیلئے آرمی کے بھاری مشنری اور تحصیل ناظم میرمخزن الدین نے بھی چار ٹریکٹر فراہم کردی ہیں تاکہ سڑک سے برف جلد ازجلد ہٹا یا جاسکے ،گذشتہ روز آرمی کے آفسران بریگیڈئر رائو عامر یاسین نے خود برف ہٹانے کے کام جائزہ لینے کیلئے خود لواری ٹنل کا دورہ کیا اور ہدایت جاری کی ۔

کہ راستے سے بھرپورطریقے سے برف ہٹایاجائے اس موقع پر انہوں نے بھاری مشنری بلڈوزر کے عملے بہترین کارکردگی پر جیب سے نقد رقم بطور انعام دیا، میڈیا سے باتین کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ جیب ریلی میں پاکستان بھر پانچ کلبز کے ساٹھ تک جیب اس کے علاوہ موٹربائیک بھی حصہ لیں گے۔اور شہری تفریح کو بہتر طریقے انجوائی کرسکے گی انہوں نے کہا کہ جمعرات کی شام تک لواری ٹاپ تک راستے برف ہٹانے کا کام مکمل ہوجائیگا۔

تحصیل ناظم مخزن الدین نے کہا کہ دیرکے لوگ پرآمن ہے اور آمن کی قیام کے بعد یہاں کے لوگوں کے ساتھ پاکستان بھرسے سیاحوں کو دیراور لواری ٹاپ کے خوبصورت اور حسین مناظر دیکھنے کا موقع ملے گا جس سے سیاحت کے فروغ میں بھی اضافہ اور قومی اور عالمی سطح پردیرکا امیج مزید بہتر ہوگا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں