قوم اتمان خیل ملک کی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، ضرورت پڑی تو پاک فوج کی شانہ بشانہ ہونگے، ملک بہادر شاہ ودیگر

منگل 3 جنوری 2017 21:03

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2017ء) قوم اتمان خیل ملک کی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ۔اگر ضرورت پڑی تو قوم اتمان خیل کے لاکھوں افراد پاک فوج کی شانہ بشانہ ہونگے۔ 1974میں قوم اتمان خیل کیلئے منظور کردہ ایف سی کے چار فلاٹون قوم ملیزئی میں تبدیل کرنا افسوس ناک ہے ان خیالات کا اظہار قوم اتمان خیل کے مرکزی صدر ملک بہادر شاہ صوبائی جنرل سیکر ٹری محمد الیاس ماندل ڈویژنل صدر حاجی محمد خان اور ضلع دیر لوئیر صدر حاجی بہادر خان تیمرگرہ میں قوم اتمان خیل کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قوم اتمان خیل ایک بڑی اور بہادر قوم ہے جو دوسری قوموں کو دوستی کا ہاتھ بڑھاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم اتمان خیل کا تنظیم امن بھائی چارے اور باہمی اتفاق و اتحاد پر یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اور برادری کے درمیان تنازعات کو جرگہ سسٹم کے زریعے حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اب تک سینکڑوں تنازعات کو حل کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔اور کسی کو قوم اتمان خیل کیساتھ نانصافی برداشت نہیں کرینگے۔ کامیاب جلسہ کے انعقاد پر سنیئر نائب صدر جان محمد ،نائب صدر ارشد خان اور جنرل سیکرٹری فضل مالک ایڈوکیٹ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جلسہ میں بھر پور شرکت پر قوم اتمان خیل کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں