دیربالا: سکول ٹیچر کے گھر میں آتشزدگی، چار کمروں پر مشتمل گھرمکمل طورپر جل کر راکھ

فائربریگیڈعملے کی بروقت کاروائی سے گھر کا فرسٹ فلورجلنے سے بچ گیا،آگ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا

ہفتہ 24 دسمبر 2016 17:50

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) دیرٹاون کے علاقے سیاح ناغہ میں محمد دین سکول ٹیچر کے گھر میں آتشزدگی، چار کمروں پر مشتمل گھرمکمل طورپر جل کر راکھ بن گیا جبکہ فائربریگیڈعملے کی بروقت کاروائی سے گھر کا فرسٹ فلورجلنے سے بچ گیا،آگ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ۔ واقعات کے مطابق ہفتہ کے روز علی صبح چھ بجے کے قریب سیاح ناغہ میں سکول ٹیچر اور سینئرصحافی محمد اسماعیل کے بھائی محمد دین کے گھر میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی ۔

جس سے گھر کے دوسرے فلور میں آگ جلد پھیلتا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے چار کمرے اور ایک بیٹھک مکمل طورپر جل گیا ۔آگ کی اطلا ع ملتے ہی مقامی لوگوں اور فائربریگیڈ کے دو گاڑیوں نے سیاح میں آگ بجھانے کی امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ تحصیل ناظم میرمخزن الدین بھی اطلا ع ملنے کے ساتھ جائے وقوع پہنچ گیا ۔ محمد دین کے گھریلو ذرائع کے مطابق گھرمیں سونا اور گھریلو سامان مکمل طورپر خاکستر ہوا جس سے ایک اندازے کے مطابق چالیس لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

آگ لگنے کی وجوہات ایک کمرے انگھٹی جلانے کیلئے موجود بھورا جس آگ جلائے جاتی ہیں۔ سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق لگی ہے۔ مقامی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول ٹیچر جو ایک غریب شخص ہے آگ کی وجہ سے ہونے والی نقصان کا آزالہ کرے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں