ملاکنڈ ڈویژن میں پا ئیدار امن کے قیام کیلئے اپر اور لوئر دیر میں امن کا قیام ناگزیر ہے،میجر جنرل آصف غفور

مذکورہ اضلاع پاک افغان بارڈر پر واقع ہیں،پاک فوج نے عوامی تعاون سے مثالی امن قائم کیا ہے،جنرل آفیسر کمانڈنگ ملا کنڈ ڈویژن کا الوداعی دورہ کے موقع پر خطاب

پیر 19 دسمبر 2016 22:22

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2016ء) جنرل آفیسر کمانڈنگ ملاکنڈ ڈویژن اور نامز د میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں پا ئیدار امن کے قیام کیلئے اپر اور لوئر دیر میں امن کا قیام ناگزیر ہے کیونکہ مذکورہ اضلاع پاک افغان بارڈر پر واقع ہیں۔پاک فوج نے عوامی تعاون سے ملاکنڈ ڈویژن میں مثالی امن قائم کیا ہے۔

وہ بطور جی او سی ملاکنڈ ڈویژن اپنی الوداعی دورہ کے موقع پر دیر سکاوٹس چھاونی بلامبٹ میں فوجی جوانوں اور علاقہ عمائدین سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر کمانڈنٹ دیر ٹاسک فور س کرنل خالد محمود شفیع ،ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ وزیر،ایس ایس پی کاشف ذوالفقار، ،سپیکرضلعی اسمبلی عبدالرشید خان و دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ وطن کا دفاع پاک فوج کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

علاقے میں امن کے قیام کے لئے فوج کیساتھ عوام کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام اور فوج کی قربانیوں کی بدولت آج علاقے میں مثالی امن قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیر کے عوام کی قربانیوں ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوئر دیر میں عوام کیلئے ایف سی کالج موجود ہیں تاہم جلد کیڈٹ کالج اور کھیل کے میدان کا قیام بھی عمل میں لایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع دیر کے عوام امن پسند اور محب وطن ہیں اور وہ کبھی بھی دیر کی عوام کی محبت کو نہیں بھولیں گے۔انہوں نے علاقے میں امن کی بحالی میں میڈیا کے کردار کوبھی سراہا

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں