وسائل کے حوالے سے ہمارا صوبہ خود کفیل ہے ‘یہاں پر معدنیات اور قدرتی وسائل خاطر خواہ مقدار میں موجود ہیں‘ جماعت اسلامی ان کو بروئے کار لا کر صوبہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کر ے گی

سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:08

دیر پائیں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ وسائل کے حوالے سے ہمارا صوبہ خود کفیل ہے یہاں پر معدنیات اور قدرتی وسائل خاطر خواہ مقدار میں موجود ہیں۔ جماعت اسلامی ان کو بروئے کار لا کر صوبہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کر ے گی۔

اتحادی حکومت میں اپنی مینڈیٹ کے اندر ہم نے ایسے منصوبے ترتیب دیے اور ایسے پرجیکٹ شروع کیے جس کی مثالیں ملک کے اندر اور بیرون ملک دی جا رہی ہے۔دیر کومخصوص وجوہات کی بنا پر پسماندہ رکھا گیا تھا۔ ہم نے اس کو پورے ملک میں ماڈل ضلع بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔یہاں پر سڑکوں ، پلوں اور تعلیمی اداروں جال بچھایا جا رہا ہے۔جب دیر تک مواصلات کی رسائی ہو جائے گی پھر یہاں تعلیمی ادارے بھی بنیں گے اور صنعتی ترقی بھی ہو گی۔

(جاری ہے)

آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی بڑی قوت کے طور پر ابھرے گی اور کہ اگلی مرتبہ قوم کی طرف سے ہمیں مینڈیٹ ملے گا تو ہم پورے معاشرہ میں شفافیت کا بول بالا کر یں گے۔وہ پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے دیر پائیں رحیم آباد متکو پل کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب سے ممبران صوبائی اعزاز الملک افکاری ، سعید گل ، ممبرقومی اسمبلی صاحبزادہ یعقوب خان ، تحصیل ناظم منڈا ہمایو ن خان ، تحصیل ناظم ثمر باغ سعید باچا اور امیر جماعت اسلامی فاٹا حاجی سردار خان نے خطاب کیا ۔

سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اربوں روپے کے ترقیاتی پروگرام شروع کررکھے ہیں کافی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور کئی ایک جلد مکمل ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔نہ کبھی خود کرپشن کی ہے اور نے کسی کو کرنے دیں گے۔انھوں نے کہا کہ دیر کے عوام گواہ ہیں کہ جماعت اسلامی نے ان کو مایوس نہیں کیا ہے اور اب صوبہ کے دوسرے علاقے کے لوگ بھی جماعت اسلامی چاہتے ہیں،صوبے میںمستقبل جماعت اسلامی کا ہے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں