ملک کے نظریاتی سرحدوں کو خطرہ ہے جماعت اسلامی پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کی تحفظ کر ے گی ،مظفر سید ایڈوکیٹ

سندھ اسمبلی کا 18سال سے کم غیر مسلم افراد کا اسلام قبول کرنے پر پابند ی کا بل پاس کرنا تشویش ناک ہے، سینئر صوبائی وزیر بلدیات

ہفتہ 17 دسمبر 2016 20:52

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) ملک کے نظریاتی سرحدوں کو خطرہ ہے جماعت اسلامی پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کی تحفظ کرئے گی ،سندھ اسمبلی کا 18سال سے کم غیر مسلم افراد کا اسلام قبول کرنے پر پابند ی کا بل پاس کرنا تشویش ناک ہے جماعت اسلامی اس قسم اقدامات کی بھر پور مذاہمت کرئے گی شوہر کے خلاف شکایت کرنے والی خاتون پولیس تھانہ میں تین دن تک گزارنے کا قانون پنجاب اسمبلی سے پاس کرنا بھی افسوس ناک ہے انشاء اللہ2018کے الیکشن میں خیبر پختون خواہ میں جماعت اسلامی کی حکومت بنے گی پاکستان اسلام کے نا م بنا تھا لیکن 60سال گزرنے کے باوجود یہاں اسلامی قانون نافذ نہ ہوا جماعت اسلامی پاکستان میں شریعت کے نفاذ تک جد وجہد جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار سینئر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان ،صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ ،رکن قومی اسمبلی صاحب زادہ محمد یعقوب خان ،رکن صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری ،رکن صوبائی اسمبلی حاجی سعید گل ،امیر جماعت اسلامی لوئر دیر مولانا اسد اللہ ، جماعت اسلامی فاٹا امیر سردار خان ،تحصیل ناظم ہمایون خان ،ضلعی کونسلر نواب زادہ نے پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے رحیم اباد متکو ،ار سی سی پل سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل ناظم ثمر باغ سعید احمد پاچا ،تحصیل بلامبٹ ناظم عمران الدین ایڈوکیٹ ملک شیر بہادر خان امیر جماعت اسلامی تیمرگرہ ایکسین سی اینڈ ڈبلیو سمیع اللہ کنڈی ودیگر بھی موجود تھے صوبائی وزرا عنایت اللہ خان اور مظفر سید نے کہا کہ جماعت اسلامی کے اراکین اسمبلی کے دامن پر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں اور جماعت اسلامی کے ارکان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اسلام سے متصادم قوانین نفاذ کی بھر پور مخالفت کی انہوں نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے لیکن اس پر ڈاکووں حکمران مسلط ہے اور روز زانہ 12ارب روپے کا کرپشن ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ قبائل سے نا انصافی بند کر کے فاٹا کو خیبر پختون خواہ میں ضم* کیا جائے انہوں نے کہا کہ خیبر پختو ن خواہ کے ترقی کے لئے انہوں نے ویژن تیار کر رکھا ہے مہمند ایجنسی اور باجوڑ سڑ ک کو دیر بالا سے منسلک کر کے ا یکسپر یس وے بنائینگے جبکہ 27ارب روپے کی لاگت سے چکدرہ تا چترال شندور سڑک سی پیک کا متبادل راستہ بنائے جائے صوبائی وزراء نے کہا کہ انہوں نے دیر بالا اور دیر پائین میں میڈیکل کالج ،انجنیئرینگ یونیورسٹی ملاکنڈ تعلیمی بورڈ ،بلامبٹ ائریگیشن منصوبہ کے علاوہ دیر لوئر میں 1500سرکاری اسکولز جبکہ دیر بالا میں 1000اسکولز اور مذکورہ دونوں اضلاع میں 24کالجز تعمیر کئے ہے مقررین نے کہا کہ فاٹا کو صوبہ میں ضم کر کے ایف سی ار کا کالا قانون ختم کر کے ملک کے دیگر حصوں کی طرح فاٹا میں بھی میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بنا کر یہاں پر بھی بلدیاتی نظام قائم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ پنجاب کی مفادات کی سیاست کر رہی ہے اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیاتی عنایت اللہ خان نے تحصیل منڈا میں ٹی ایم اے کمپلکس بنانے دو کروڑ جبکہ متکو پل کی اپروچ سڑ ک تعمیر کے لئے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا ۔

۔۔۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں