دیرڈاکٹر ایسوسی ایشن کا تیمرگرہ میڈیکل کالج کو تاحال عملی شکل نہ دینے پرسخت تشویش کا اظہار

ہفتہ 17 دسمبر 2016 20:48

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) دیرڈاکٹر ایسوسی ایشن نے تیمرگرہ میڈیکل کالج کو تاحال عملی شکل نہ دینے پرسخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے حکومت سے سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ تیمرگرہ میں میڈیکل کالج کی قیام کو عملی اقدامات اٹھائیںگزشتہ شام مقامی ہوٹل میںڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے سینئرڈاکٹروں کی جانب سے ینگ ڈاکٹروں کی اعزاز میں ویلکم پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بخت سرور،ڈاکٹر فضل رحیم ، ڈاکٹر سراج ،دیر ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹر واحد اللہ ،نائب صدر ڈاکٹرامدادالحق ، جنرل سیکرٹری حیاء الرحمن ودیگر نے کہا کہ کئی سال قبل صوبائی حکومت کے ذمہ داروںنے تیمرگرہ میں میڈیکل کالج کے قیام کا افتتاح کیا تھا لیکن کئی سال گزرنے کے باوجود میڈیکل کالج کا کوئی پتہ نہ چل سکا اور مزکورہ میڈیکل کالج صرف کاغذات تک محدود ہیں جسکی وجہ سے علاقے کے عوام میں کافی تشویش پائی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ معمولی آبادی کی علاقوںکیلئے حکومت نے میڈیکل کالجوںقائم کی ہے لیکن تیمرگرہ میڈیکل کالج پر دیر لوئر ، دیر بالا ، چترال اور باجوڑ ایجنسی کے چالیس لا کھ آبادی کا دارومدار ہے لیکن اس کے باوجود تیمرگرہ میڈیکل کا قیام صرف اور صرف فائلوں تک محدود ہے انہوں نے حکومت سے پروز مطالبہ کیا کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کی قیام کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر برادری ایک مقدس پیشہ سے وابستہ ہے اور ڈاکٹرز دکھی انسیانیت کی خدمت اپنا شعار بنائیںاور چند پیسوں کیلئے ڈاکٹر اس پیشہ کو بدنام نہ کریں انہوں نے کہا کہ دیر ڈاکٹر ایسوسی ایشن ڈاکٹروں کی مفادات کا تحفظ کرے گی اور ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گی انہوں نے کہادیر ڈاکٹر ایسوسی ایشن غریب مریضوں کی فر ی علاج معالجے کیلئے اپنی جیبوں سے پیسے اکھٹا کرکے اس پر ان کا علاج کریں گی اور ڈاکٹر برادری مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگائیں گی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت نے بھی خطاب کیا جبکہ ولیکم پارٹی میںسینئروینگ ڈاکٹوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں