لوئیر دیر،سرکاری ملازمین کیلئے سوکھی لکڑی اور کو ئلہ اوپن مارکیٹ سے خریدنے کی منظوری

جمعرات 15 دسمبر 2016 20:48

لوئیر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر لوئیر دیر عرفان اللہ وزیر نے سرکاری ملازمین کیلئے سوختی لکڑی اور کو ئلہ اوپن مارکیٹ سے خریدنے کی منظوری دے دی جس کے مطابق سوختی لکڑی 380 روپے فی من جبکہ 50روپے فی کلو کوئلہ نرخ مقرر کردیا گیا ہے اس حوالے سے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر محمد شاعر تاجک ،اپیکا کے ضلعی سیکرٹری جنرل محمد سلیم ،سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پرنسپل محمد ہمایون خان آل درجہ چہارم ملازمین کے صدر دوست محمد خان جنرل سیکرٹری محمد نذیر خان اور پیر امیڈیکل کے حاجی خورشید اقبال نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور کہاکہ فیصلے کے وقت ٹھیکیدار موجود تھے اب وہ بلا جواز واویلا کر رہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کے ساتھ اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں ایک ہفتے کے اند ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی اور بلیک لسٹ کی احکامات جاری نہیں کئے گئے تو ضلع بھر کے سرکاری ملازمین احتجاج کریں گے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں