ْ انٹر پول کے ذریعے گرفتار قتل کا اشتہاری مجرم جان بادشاہ تفتیش کیلئے تھانہ دیر منتقل

بدھ 14 دسمبر 2016 17:54

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) دیرپولیس نے قتل کے اشتہاری ملزم جان بادشاہ کو انٹرل پول کے ذریعے ابوظہبی سے گرفتار کرکے تفتیش کیلئے تھانہ دیر منتقل کردیا،ملزم نے سال قبل قتل کرکے فرار ہوا تھا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق گذشتہ روز دیر پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق مجرم اشتہاری جان بادشاہ ولد معتبرخان سکنہ نوئو نے ہل پارک دیرمیں عید کے روز ایک نوجوان کو قتل کرکے فرار ہوا تھا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر 854 جبکہ جرم PPC/302/34 30 مورخہ جون 2014 کے جرم تھانہ دیر کو مطلوب تھا۔پولیس کے مطابق ملزم ارتکا جرم کے بعد ابوظبی فرار ہوگیا تھا جسے گذشتہ روز دیرپولیس نے انٹرل پول کے ذریعے گرفتار کرکے دیرلایا ۔ملزم سے تفتیش مکمل کرکے ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں