ینظیربھٹو یونیورسٹی شرینگل میں پراکٹورئل بورڈ کی حلف برداری تقریب

منگل 13 دسمبر 2016 19:18

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) بینظیربھٹو یونیورسٹی شرینگل میں پراکٹورئل بورڈ کی حلف برداری تقریب وائس چانسلر نے حلف لیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں پراکٹورئل بورڈ کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جسمیں وائس چانسلر ڈاکٹر خان بہادر مروت نے خصوصی شرکت کی تمام منتخب پراکٹرز کو مبارکباد دی اور تمام سٹاف پراکٹرز اور سٹوڈنٹ پراکٹرز سے حلف لیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں رجسٹرار بادشاہ حسین ، چیف پراکٹر حامد آفریدی کے علاوہ فیکلٹی ممبرز اور ایڈمنسٹریشن سٹاف نے شرکت کی۔حامد آفریدی نے پراکٹرز کو مبارکباد دی اور اپنے ذمہ داریوں سے اگاہ کیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر خان بہادر مروت نے کہا کہ یونیورسٹی طرقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس میں ہر ہر فرد کا اپنا اپنا رول ہے اگر اسی طرح ہر کوئی اپنا ذمہ داری بہ خوبی سر انجام دینے کا پابندی کریں تو وہ دن دور نہیں کہ ہماری یونیورسٹی دنیا کے صف اول کے یونیورسٹیوں میں شمار کی جایگی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں