سپریم کورٹ کے فیصلے تک وزیر اعظم اپنے عہدے سے الگ ہوجائیں، عدالت جب تک انہیں پانامہ کیس میں بے گناہ قرار نہیں دیتی ، وہ اپنے عہدے پر براجمان رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں ، ان کا عہدے پر برقرار رہنا اداروں کو متاثر کر سکتاہے ، پارلیمنٹ میں وزیراعظم کی تقریر اور عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں بہت فرق ہے جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ انہوں نے عدالت یا پارلیمنٹ میں سے کسی ایک سے حقائق کو چھپانے کی کوشش کی ہے اور ان کا یہ فعل آئین کی دفعہ 62-63 کے خلاف ہے ۔ عدلت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور اسے نااہل قرار دیناچاہیے
امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سر اج الٖحق کی لوئر دیر میں صحافیوں سے بات چیت
اتوار 11 دسمبر 2016 19:40
(جاری ہے)
انہوں نے یہ بات لوئر دیر میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے سابق صوبائی صدر محمد ابرار کی ولیمہ میں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ ہم نے ملک میں کرپشن کے خلاف جدوجہد شروع کر رکھی ہے اور ہم اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہی کرپشن ہے جس کی وجہ سے ملک تباہی کے کنارے پہنچ چکاہے ۔ حکمران بیرون ملک اور اندرون ملک سے قرضوں کے انبار جمع کرتے چلے جارہے ہیں جس کا فائدہ صرف حکمرانوں کو ہی ملتا ہے عام آدمی کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ انہوں نے افسوس کا ا ظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوام بھوکے مر رہے ہیں انہیں علاج اور تعلیم کی سہولتیں میسر نہیں جبکہ غریب عوام کے ٹیکسوں سے حاصل کیے گئے پیسوں اور بیرونی قرضوں پر حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں ۔ ان کے دل سے عوام کادرد اور اللہ کا خوف اٹھ چکاہے ۔ شہروں میں ڈاکوئوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے جبکہ حکمرانوں اور ان کے گھر والوں کے ساتھ بے تحاشا سیکورٹی لگائی ہوئی ہے جس کے اخراجات قومی خزانے سے پورے کیے جاتے ہیں ۔ سراج الحق نے کہاکہ ملک کی 70 فیصد آبادی زراعت سے منسلک ہے لیکن سبزیاں ، آلو پیاز اور ٹماٹر بھارت سے منگوائے جاتے ہیں ۔ حکومت کی پالیسیوں نے زراعت کے پیشہ کو تباہ کر دیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد اب سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی تیاریاں ہورہی ہیں جس سے نہ صرف لوگو ں کے چولہے ٹھنڈے ہوں گے بلکہ صنعت بھی بند ہوگی ۔سراج الحق نے کہاکہ وزیراعظم کے احتساب کے بعد سابقہ حکومت کا بھی آڈٹ ہوناچاہیے اور پانامہ لیکس میں جن کے نام آئے ہیں اور بنکوں سے قرضے معاف کرانے والوں کا بھی بے لاگ احتساب ہوناچاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ ہمارا تھا اور ہم چاہتے ہیں کہ مجھ سمیت سب کا احتساب ہو، اس کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔ سراج الحق نے کہاکہ ہمارے مسائل کا حقیقی حل اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے ۔ جب تک ہم اسلام کی طرف نہیں لوٹتے ، مسائل میں گھرے رہیں گے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کے دیانتدار اور مخلص لوگوں کو کامیاب کریں ، انشاء اللہ ملک میں خوشحالی آئے گی ۔متعلقہ عنوان :
دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
دیر لوئر،لعل قلعہ میدان جبگءی میں زمینی تنازعہ پر لڑائی، فائرنگ. ایک ہلاک چھ زخمی
ڈی سی دیر لوئرکا ڈرائیونگ لائسنس دفتر کا دورہ
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
ملاکنڈ یونیورسٹی میں اسلامی بینکاری کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد
محکمہ خوراک دیر لوئر ،سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور کم وزن روٹے فروخت کرنے پر 8 نانبائیوں کو جرمانے
ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ہدایت پر فوڈ عملہ کا تیمرگرہ بازار کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کا اقلیتی برادری کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد
دیر لوئر ضلعی انتظامیہ کا روٹی کے تندوروں کا معائنہ
ڈی سی دیر لوئر نے بلامبٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا
اے سی ثمرباغ نے ثمرباغ برساتی نالے سے غیر قانونی تجاوزات ہٹا د یئے
ڈی سی دیر لوئر نے موسمی صورتحال کے پیش نظر ہیلتھ کی چھٹیاں منسوخ کردیں
دیر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی