علم ایک روشنی اور جہالت اندھیرا ہے ،طلباء پوری توجہ تعلیم پر مرکوز کریں،سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ

اتوار 11 دسمبر 2016 17:20

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) علم ایک روشنی ہے اور جہالت اندھیرا ہے ۔طلباء پوری توجہ تعلیم پر مرکوز کریں۔آج کا دور علم اور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔کھیل بھی تعلیم کا ایک حصہ ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی دیر میں ہائی سکول ٹورنامنٹ کے تقسیم انعامات کے پروگرام سے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ تعلیم ایک نہایت قیمتی سرمایہ ہے۔ آج کا یہ بچہ کل کا معمار قوم ہے۔ تعلیم کے ذریعے اقوام ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔ کھیل کے ذریعے بچوں کو جسمانی بیماریوں سے نجات ملتا ہے ۔ اس موقع پر ضلعی ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ ، تحصیل ناظم میر مخزن الدین ، مولانا انعام اللہ ،ایس ڈی او سید چراغ الدین ، اے ڈی او سپورٹس رشید احمد ، اے ڈی او سید عبدالوارث، پرنسپل بہرور خان، اور اس کے علاوہ پرنسپل،ٹیچرز، طلباء اور ٹورنامنٹ میں اول انے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میر مخزن الدین تحصیل ناظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھی تعلیم حاصل کرو اور اچھے اچھے پروفیشنلز بنو۔ تعلیم ہی کے ذریعے آپ، آپ کا خاندان اور معاشرہ ترقی کرسکتے ہیں۔ کھیل کھود بھی تعلیم کا حصہ ہے ۔ ٹورنامنٹ میں کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد دیا۔ ضلعی ناظم نے بھی پروگرام سے خطاب کیا ۔اخر میں ہائی سکول ٹورنامنٹ میں مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافی دیا گیا ۔مہمان خصوصی نے سکول پرنسپل کو سکول ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں