دیربالا، موٹرکار دریا ئے پنچکوڑہ میں گر گئی، تین افراد شدید زخمی

اتوار 11 دسمبر 2016 17:20

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) چکیاتن کے علاقے میں موٹرکار دریا ئے پنچکوڑہ میں گرنے سے تین افراد شدید زخمی ،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز دیرسے کام کے غرض سے جانے والا موٹرکار جس میںڈرائیور سمیت تین سوار تھے جب چکیاتن فارسٹ چیک پوسٹ کراس کرگیا تو ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوکر دریا ئے پنچکوڑہ میں چکیاتن کے مقام گرگیا ،جس سے ڈرائیور مراد حکیم ، اعزاز اور کلیم اللہ ساکنان قولنڈی شدید زخمی ہوئے ،جسے ڈی یاچ کیو ہسپتال دیر پولیس کے گاڑی میں پہنچایا گیا ۔

جہاں انہیں طبی امداد فراہم کیا گیا۔ زخمیوں میں ایک حالت تشویشناک جبکہ دو کی حالت بہتر تھی دو زخمی افراد کو بعد ازاں فارغ کیا گیا۔جبکہ دیرپولیس نے زخمیوں کی کوائف اکٹھا کیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں