دیر لوئر ‘ صوبے سے کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے، صوبائی وزیر خزانہ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:28

دیر لوئر۔10دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) صوبے سے کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے،محکمہ تعلیم لوئر دیر میں 1238افراد بھرتی کئے جبکہ مزید 1500آسامیاں منظور کر چکے ہیں،اپنے حلقہ نیابت میں ترقیاتی کاموں کا جال بچا رکھا ہے لوئر دیر جماعت اسلامی کا گڑھ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز تالاش پنجو تالاش میں صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر محمد جبار،فضل رحمن،خورشید خان،محمداسلام،بشیر احمد،حمیداللہ،بخت زمین،سلطان،حیات الرحمن،وحیدالرحمن،اسمٰعیل اور سہیل خان نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی سے اپنا دیرینہ رشتہ توڑ کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ صوبے کے تمام محکموں سے کرپشن اور اقراباء پروری کے خاتمے کا تہیہ کرکھا ہے اوراس حوالے سے مو،ْثرقانون سازی کی ہے انہوں نے کہا کہ ایک فلاحی اور اسلامی ریاست کا قیام جماعت اسلامی کا مقصد ہے اور اس مقصد کی تکمیل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ خزانہ اس کے پاس عوام کی امانت ہے اور اس کا پیسہ پیسہ عوام کی مفاد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا لوئر دیر 1122کا قیام ان کا کارنامہ ہے جس سے نہ صرف سینکڑوں افراد کو روزگار کے مواقع ملیںگے بلکہ عوام کو ایمرجنسی میں ریلیف بھی ملے گا۔انہوں نے کہا کہ لوگ اسلئے جوق در جوق جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں کہ جماعت اسلامی وہ واحد سیاسی پارٹی ہے ہے جو منافقت اور موروثی سیاست سے پاک ہے اور عوام کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کر رہی ہے

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں