پشاور،سوات،دیر،مردان اور گردونواح زلزلہ ، عوام میں خوف وہراس پھیل گیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) پشاور،سوات،دیر،مردان اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کی شام ساڑھی7 بجے کے قریب پشاور،مردان،مالاکنڈ،سوات،دیر اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث ان علاقوں کے عوام میں شدید وخوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت4.6ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز45 کلومیٹر جنوب مشرق افغانستان میں تھا اور اس کی گہرائی17کلومیٹر زیر زمین تھی۔۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں