لوئر دیر، کرپشن کے خلاف ہفتہ آگاہی مہم شروع ، سکولی طلباء اور اساتذہ کی واک،پلے کارڈ اور بینرز پر کرپشن کے خلاف نعرے

بدھ 7 دسمبر 2016 17:47

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) محکمہ انٹی کرپشن کے زیر اہتمام کرپشن کے خلاف لوئر دیر میں ہفتہ آگاہی مہم شروع ہوگئی،۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یہاں گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکنڈری سکول تیمرگرہ میں ایک پروقار تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں دیگر کے علاوء انٹی کرپشن پولیس لوئر دیر کے ضلعی انچارج سعید خان ، پرنسیپل مختیار خان سمیت اساتذہ اور سکول طلباء نے شرکت کی ، اس موقع پر انٹی کرپشن پولیس کے سعید خان ، پرنسپل مختیار خان ودیگر نے کہاکہ کرپشن معاشرئے کیلئے ایک ناسور ہے اور کرپشن کے خاتمہ تب ممکن ہے جب عام شہری اور عوام انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں ، انہوں نے کہاکہ رشوت اور کرپشن سے معاشرئے میں ناانصافیاں شروع ہو جاتی ہے اور تمام لوگ اللہ کے پکڑ میں اجاتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ لوئر دیر میں اج سے مواتر ایک ہفتہ روازنہ اگاہی واک اور سمینار کا اہتمام کیا جائیگا، مقررین نے کہاکہ کرپشن کے خلاف مہم چلانے کا مقصد عوام میں اگاہی لانا ہے اورانشاء اللہ بہت جلد ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو جائیگا، اس موقع پر عوام میں اگاہی کے سلسلے سکول طلباء اور اساتذہ نے واک کابھی اہتمام کیا جو سنٹینل ماڈل سکول سے شروع ہو کر تیمرگرہ بازار تک گیا ، اس موقع پر واک کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر کرپشن کے خلاف نعرئے درج تھے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں