الیکشن میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی

جماعت اسلامی دیر بالا نیمخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے لیڈی کونسلر سمیت دو منحرف کونسلروں کو شوکاز جاری کردیا

منگل 6 دسمبر 2016 21:35

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی دیر بالا نے تحصیل کونسل واڑی کے الیکشن میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے لیڈی کونسلر سمیت دو منحرف کونسلروں کو شوکاز جاری کردیا ،،،ایک ہفتے میں جواب نہ دینے کی صورت میں نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

واڑی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی دیر بالا کے ضلعی امیر حنیف اللہ ایڈوکیٹ ،ضلع ناظم دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ،تحصیل ناظم دیر میر مخزن الدین ،سابق ایم پی اے ملک بہرام خان ،ملک اعظم خان ،مولوی انعام اللہ و دیگر نے کہا کہ بلدیاتی آرڈنینس کے شق نمبر78اے جو کہ صدر پاکستان کی منظوری کے بعد ملاکنڈ ڈویژن میں لاگو ہوگیا ہے جس کے مطابق فلور کراسنگ کے زد میں آنے والے نمائندوں کی رکنیت ختم تصور ہوگی جس کے مطابق تحصیل کونسل واڑی کے نظامت اور نائب نظامت کے الیکشن میں پارٹی کے صوبائی و مرکزی قیادت نے جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے نمائندوں کو نامزد کردہ امیدواروں کو ووٹ دینے کی ھدایات جاری کئے تھے مگر اس کے باوجود مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے کونسلر ملک گل بھادر اور لیڈی کونسلر شاہین بی بی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرکے مخالف امیدواروں کو ووٹ دیا ہے جس پر مزکورہ دونوں کونسلرز کا بنیادی رکنیت ختم کرکے ان کی نااھلی کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائیگاانہوں نے کہا کہ تحصیل واڑی کے عوام نے بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی پر اعتماد کرکے مینڈیٹ دیا ہے اس لئے یہاں سے تحصیل ناظم بھی ہمارا ہوگا اور دوبارہ الیکشن کی نوبت آئے بغیر تحصیل کونسل میں اپنا حکومت بنائیںگے،حنیف اللہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے صوبائی آمیر نے تیسری بار الیکشن کیلئے دو منحرف ارکان سمیت جماعت اسلامی کے ٹکٹ کامیاب امیدواروں کو جماعت اسلامی کے امیدواروں کوووٹ دینے کیلئے ہدایت کی تھی لیکن اج پھر دو منحرف اراکین نے جماعت کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دیا جو اب فلور کراسنگ کے زمرے میں آتا ہے،۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں