دیربالا،نظامت اور نائب نظامت کے لئے ہونے والے انتخابات تیسری بار بھی ٹائی ہوگئے

منگل 6 دسمبر 2016 21:35

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء)تحصیل کونسل واڑی کے نظامت اور نائب نظامت کے لئے ہونے والے انتخابات تیسری بار بھی ٹائی ہوگئے ،شو آف ھینڈ کے زریعے کونسل ممبران نے ووٹنگ کی جوکہ سات ،سات ووٹوں سے برابر ہوگئی گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر واڑی سید احمد کمال کے دفتر میں تحصیل کونسل واڑی کے نظامت کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے حسین احمد اور متحدہ قومی محاذ کی طرف سے نامزد امیدوار ملک گل بہادر ،نائب نظامت کے لئے جماعت اسلامی کے مشتاق محمد اور متحدہ قومی محاذکے سعید شاہ خان کے درمیان تیسری بار انتخاب کے لئے ووٹنگ کی گئی جوکہ شو آف ھینڈ کے زریعے کونسل کے تمام14ممبران نے اپنے رائے کا استعمال کیا مگر پہلے کی طرح اس بار بھی مقابلہ سات سات ووٹوسے برابر رہا جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے مقابلہ ٹائی قرار دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ الیکشن نتائج کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائیگا جس کے ھدایات کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریںگے ۔

(جاری ہے)

کہ تحصیل واڑی میں از سرنو انتخابات ہوگا یا چوتھے بار کیلئے الیکشن کمیشن پھر الیکشن شیڈول جاری کرے گا۔تاہم جماعت اسلامی نے اپنے دو منحرف کارکنوں کو شوکاز نوٹس اور پارٹی سے نکالنے کیلئے کاروائی کا عندیہ دیدیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں