دیر بالا ،ْتھانہ گندی گارکی حدود میں وین دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:50

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) تھانہ گندی گارکی حدود میں وین دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق دیربالا میں تھانہ گندی گار کی حدود میں مسافر وہن تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے دریائے پنچکوڑہ میں جا گری، وین کے دریا میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں ،ْ لاشوں اورزخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں