لوئیر دیر،گورنمنٹ گرلز ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولزکے کھیلوں کے سالانہ مقابلے اختتام پذیر

جمعہ 25 نومبر 2016 18:26

لوئیر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) گورنمنٹ گرلز ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز زون ون کے کھیلوں کے سالانہ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے اس سلسلے میں زون ون کے اختتامی تقریب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شیوہ میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ لوئیر دیر نصرت بیگم سپورٹس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ہیڈ مسزیس آصفہ کنول کے علاوہ استانیوں اور طالبات نے شرکت کی ، اس موقع پر مارچ پاسٹ اور پی ٹی شو کے مقابلے ہوئے مارچ پاسٹ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شیوہ نے پہلی جبکہ پی ٹی شو میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چکدرہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی اس موقع پر ڈی ای او زنانہ نصرت بیگم اور سپورٹس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ہیڈ مسزیس آصفہ کنول نے طالبات میں ٹر افیاں اور انعامات تقسیم کیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او نصرت بیگم اور ہیڈ مسزیس آصفہ کنول نے کہاکہ ضلع کے گورنمنٹ گرلز سکولز کی طالبات نے کھیلوں کے سالانہ مقابلوں میں جس بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ قابل سائش ہے انھوں نے کہا کہ اس قسم سرگرمیوں سے طالبات میں مقابلے کا رحجان پیدا ہونے اور صحت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں