لوئر دیر ،ْ چالان کرنے پر اے این پے کے رہنما نے ٹریفک اہلکار پر پستول تان لیا

جمعہ 25 نومبر 2016 15:41

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) اے این پے کے مقامی رہنما محمد گل نے چالان کرنے پر ٹریفک اہلکار پر پستول تان لیا ۔اطلاعات کے مطابق تیمر گرو میں اے این پے کے مقامی رہنما محمد گل گاڑی کا چالان ہونے پر آگ بگولا ہو گیا اور ٹریفک اہلکار پر پستول تان لیا ،ْ گریبان پکڑا اور ہاتھا پائی بھی کی۔

(جاری ہے)

محمد گل نے ٹریفک اہلکار کو دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی مگر دیگر اہلکاروں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جہاں تلاشی کے دوران اس سے پستول برآمد ہونے کے بعد حوالات میں بند کر دیا گیا ٹریفک اہلکار کے مطابق اس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گاڑی کو روکا اور قانون کے مطابق چالان کر دیا مگر اس پر محمد گل نے پستول نکال کر تان لیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں