دیرلوئرمیں اے این پی رہنما نے ٹریفک پولیس اہلکارپراسلحہ پرتان لیا

ْاے این پی کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیتی، زاہد خان کی واقعہ کی مذمت

جمعہ 25 نومبر 2016 14:18

دیر لوئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) تیمرگرہ میں چالان کرنے پراے این پی کے سابق جنرل سیکرٹری محمد گل نے ٹریفک پولیس اہلکار پرپستول پر تان لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دیرلوئرمیں اے این پی کے سابق جنرل سیکرٹری محمد گل گزشتہ روزسگنل توڑکرنکلے تو ٹریفک اہلکارنے انہیں روک کرچالان کردیا۔ چالان کرنے پراے این پی رہنماء آپے سے باہر ہوگئے اور ٹریفک پولیس اہلکارکو دھمکی دیتے ہوئے نہ صرف اس پر پستول تان لیا بلکہ پولیس اہلکارکا گریباں بھی پکڑلیا۔

وہاں موجود لوگوں نے اے این پی رہنما کو پکڑ کر گاڑی میں بٹھایا اور پھر وہ وہاں سے روانہ ہو گئے۔ ڈی پی اولوئردیرکاشف ذوالفقارکا کہنا ہے کہ محمد گل کو گرفتارکرکے پستول بھی برآمد کرلی گئی ، ان کے خلاف کارسرکارمیں مداخلت اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد گل کی جانب سے پولیس اہلکار پر اسلحہ تاننا انتہائی افسوسناک فعل ہے اور ہم اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد گل اے این پی کا رہنما نہیں صرف کارکن ہے لیکن ان کے خلاف پارٹی قوانین کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا، اے این پی کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دیتی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں