اپر دیر اور لوئر دیر میں موسم سرما کی پہلی برف باری

muhammad ali محمد علی پیر 21 نومبر 2016 21:47

اپر دیر اور لوئر دیر میں موسم سرما کی پہلی برف باری

دیر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21نومبر2016ء) اپر دیر اور لوئر دیر میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس موسم سرما کا توقعات کے برعکس خشک آغاز ہوا ہے۔ اب تک ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برف باری نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

ماہرین محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی رواں برس موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔ تاہم موسم سرما کے آغاز کے بعد سے اب اپر دیر اور لوئر دیر میں پہلی برف باری ہوئی ہے۔ علاقے کے عوام موسم سرما کی پہلی برف باری سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں