ترقی کا پہیہ تیز کرنے کیلئے سستے قرضوں کے متلاشی ہیں، مزید میگا پراجیکٹ بھی شروع کئے جا رہے ہیں،صوبائی وزیرمظفر سید ایڈوکیٹ

اتوار 13 نومبر 2016 18:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء)ضلع دیر پائیں میں اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے تعلیم، صحت، آبنوشی و آبپاشی اور مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں بڑے ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جبکہ اگلے مالی سال یہاںپن بجلی، سیاحت، شاہراہوں اور پلوں کے مزید میگا پراجیکٹ بھی شروع کئے جا رہے ہیں جو یہاں کی معاشی ترقی میں انقلاب کا باعث بنیں گے انہوں نے کہا کہ مرکز کے عدم تعاون کے سبب صوبے کو مالی بحران کا سامنا ہے مگر نہ تو یہاں ملازمین کی تنخواہیں یا پنشن بند ہونگے اور نہ ہی ترقیاتی عمل میں رتی برابر کمی ہوگی البتہ ہم عیاشیوں کیلئے مہنگے قرضے لینے اور قومی املاک گروی رکھنے کی بجائے ترقی کا پہیہ تیز کرنے کیلئے سستے قرضوں کی تلاش میں ہیں ان خیالا ت کا اظہار صو با ئی وز یر خزانہ مظفر سید ایڈ و کیٹ نے اپنے حلقہ نیابت کے دور افتادہ پہاڑی علاقوں باغ، تودہ چینہ، دوشخیل، بخت بلندہ اور سرچنارونہ میں رابطہ عوام دوروں کے دوران وفود مشران سے گفتگو اور ترقیا تی منصوبوں کے معائنہ و افتتاح کر نے کے موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو میں کیا مظفرسید ایڈو کیٹ نے مزید واضح کیا کہ ہم نے صوبے میں این جی اوز کی حکمرانی کا پروپیگنڈا زائل کر دیا اور عوام کے دینی و ثقافتی اقدار اور شخصی آزادی کے منافی شرائط پر غیرملکی امداد لینے سے بھی صاف معذرت کر لی ہے انہوں نے کہا کہ صو با ئی حکومت دیر پائیں جیسے پسماندہ علاقوں کی تر قی اور غریب عوام کی خوشحالی پر خصو صی تو جہ دے رہی ہے یہاں بڑے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغازہوگا انہوں نے کہا کہ پشاور رنگ روڈ کی طرز پر کاٹکلہ تا بانڈگئی 10کلومیٹر تالاش با ئی پاس روڈ کی تعمیر پر جلد عملی کا م شر و ع ہو گا جو 51کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو گااور سوات موٹر وے سے جڑنے کی بدولت چترال، فاٹا، افغانستان اور وسطی ایشیاء کو ملانے والی اس شاہراہ پر تالاش بازار میں ٹریفک جام جیسے مسائل کا خاتمہ ہو جائے گا جبکہ با ئی پاس کے دونوں اطراف کاروباری سرگر میاں بھی بڑھیں گی انہو ں نے کہا کہ یور پی یو نین کے تعاون سے ملاکنڈ ڈویژن بالخصوص دیر لو ئیر میں اربوں ر وپے کے مزید تر قیا تی منصوبے بھی شروع کئے جار ہے ہیں اب تک مقامی کمیونٹی کے زیر انتظام پینے کے صا ف پانی، سڑکوں کی تعمیر اور گلی کوچوں کی تعمیر و مرمت پر 55کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیںانہو ں نے کہا کہ علاقے میں غربت و بیروز گاری کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوشش جاری ہیں یہاں کے قیمتی معدنیات اور قدرتی وسائل سے استفادے کیلئے کوششیں جاری ہیں سرکاری ملازمتوں کے علاوہ نجی روزگار کے مواقع بھی بڑھائے جا رہے ہیں دیر پائیں میں سینکڑوں اساتذہ کو میرٹ پر بھر تی کیا جا چکا ہے جبکہ جلد مزید 1100اساتذہ کا تقرر بھی ہو گا انہو ں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ ملک کے تمام طبقات فکری وحدت اور اتحاد ویگانگت کا عملی مظاہر ہ کریں اور ملک کے خلا ف ہونے والے گھنائونی سازشیں ناکام بنایں قوم کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے قومی و حدت وقت کا تقا ضا ہے بیر و نی و اندرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام متحد ہو جا ئیں اور کرپشن فری اسلامی فلاحی ریاست کی تشکیل کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں