دیرپائیں، وادی تالاش کی شمشی خان اوترگمبت پہاڑیوں پر لگنے والی آگ پر تین روز بعد قابو پا لیا گیا

بدھ 9 نومبر 2016 20:34

دیرپائیں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء)دیر پائیں میں وادی تالاش کی شمشی خان اوترگمبت پہاڑیوں پرو اقع جنگلات میں لگنے والی آگ پر تین روز کی مسلسل جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا ہے خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفرسید ایڈو کیٹ نے آگ بجھانے اور ریسکیو کاروائی کے عمل کی بذات خو د نگرانی کی جنگلات کے وسیع رقبے میں پھیلی آگ پر پا ک آرمی ،دیر لیویز ،پو لیس، بوا ئیز سکا?ٹس، سو ل ڈیفنس اور محکمہ جنگلات و ماحولیات کے اہلکاروں اور سینکڑوں کی تعداد میں مقامی نوجوانوں کی کو ششوں سے قابو پایا گیا صو با ئی وزیر خزانہ نے متعلقہ اعلیٰ حکام کے ہمراہ علاقہ کا ہنگامی دورہ کر کے تمام صورت کی خود نگرانی کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عر فان اللہ خا ن وزیر، سیکر ٹری ماحولیات سیدنظر حسین شاہ، کنزرویٹر فارسٹ شیر نواز ،ڈی ایف او محمد فاروق، تحصیل نا ظم ر یا ض محمد اور اسسٹنٹ کمشنر محمد ایاز بھی موجود تھے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈو کیٹ نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعے کی حساسیت کا صو با ئی حکومت کو احساس تھا کیونکہ جنگلات ہمارا قو می اثاثہ ہے جس کو بچانے کیلئے تمام دستیاب وسا ئل بر و ئے کار لا ئے جائینگے انہو ں نے آگ پر قابو پا نے کیلئے کامیاب کوششوں پر مقامی لوگوں اور سر کا ری سول و آرمی حکام کے کردار کو سراہا ڈی ایف او محمد فاروق نے بتایا کہ نامعلوم و جو ہات کی بنا ئ پر لگنے والی آگ سے 60ایکڑ پر محیط جنگلات میں جھاڑیوں اور چھوٹے پودوں کو نقصان پہنچا تا ہم بروقت کاروائی کے نتیجے میں خوش قسمتی سے چیڑ،شاہ بلوط اور دوسرے انواع و اقسام کے قیمتی درختوں کا ضیاع نہیں ہوا انہوں نے یقین دلایا کہ واقعے میں ملوث اعناصر کے خلا ف سخت ترین تادیبی کا راوائی کی جا ئیگی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں