واپڈا کا اہلکار کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

منگل 8 نومبر 2016 20:01

دیر لوئر۔08نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) واپڈا کا اہلکار کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق واپڈا کا ایک اہلکار اپر دیر کے بازار میں پائیندہ خان ہوٹل کے سامنے بجلی کے کھمبے میں کام میں مصروف تھا کہ اس دوران اس کا ہاتھ تار سے چھو گیا جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے وہ زخمی ہو گیا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں