تیمرگرہ ہسپتال میں ہیلپنگ ہینڈ کے زیر اہتمام مختلف طبی آلات سمیت دیگر سامان تقسیم کیا گیا

منگل 8 نومبر 2016 19:58

دیر لوئر۔08نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء)تیمرگرہ ہسپتال میں ہیلپنگ ہینڈ کے زیر اہتمام مختلف طبی آلات سمیت دیگر سامان تقسیم کیا گیااس موقع پرضلعی ناظم دیر لوئر محمد رسول خان مہمان خصوصی تھے ۔تنظیم کے بورڈ آف گورنر ڈاکٹر الیاس،پروگرام کے آرگنائزر سجاد،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ ،ڈاکٹر ز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈسٹرکٹ ناظم نے ہیلپنگ ہینڈ کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے امریکہ سے بھیجا گیا سامان تقسیم کیا سامان کی قیمت پاکستانی کرنسی میں ڈھائی کروڑ روپے ہے جس میں سرجیکل ،ارتھوپیڈک اور گائینی وغیرہ کا سامان شامل ہے ۔اس موقع پر ناظم اعلی نے کہاکہ ہسپتال کے لئے مزید سامان بھی لایا جائے گا تاکہ غریب عوام کو طبی سہولیات کی بہتر فراہمی ممکن ہو سکے

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں