مذ ہبی جماعتو ں کا اتحاد وقت کی ضرو رت ٬ حکمرانوں کی غلط پا لیسیوں کی و جہ سے ملک میں انتشار پھیل گیا ہے٬ لیاقت بلوچ

جمعرات 3 نومبر 2016 22:42

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2016ء) جماعت اسلامی کے مر کزی سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے مذ ہبی جماعتو ں کا اتحاد وقت کی ضرو رت ہے حکمرانوں کی غلط پا لیسیوں کی و جہ سے ملک میں انتشار پھیل گیا ہے٬جماعت اسلامی کے ضلعی ہیڈ کوا ٹر احیاء العلوم بلا مبٹ میں نو منتخب ضلعی امیر مولانا اسد اللہ کے تقریب حلف برداری کے موقع پر اراکین جماعت اسلامی سے خطاب کر تے ہو ئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کا صر ف خیبرپختون کی سطح پر پی ٹی آئی کیساتھ ایک متعین چارٹر کے تحت اتحادہوا ہے مرکزی سطح پر کسی قسم کا اتحاد نہیں ہوا٬انہو ں نے کہا کہ وقت اگیا ہے کہ منبرو محراب سے اتحاد و اتفاق کا نعرہ بلندہو اور اس مقصد کے حصول کے لئے دینی قوتوں کا اتحادوقت کا اہم تقاضاہے انہو ں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں کسی مذ ہبی راہنما خصو صا جماعت اسلامی کی قیا دت کا نام شامل نہیں ٬پانامہ لیکس کے حوالے سے جماعت اسلامی کا ر و ز اول سے موقف ہے کہ اس کا فیصلہ عدالتی کاراوائی کے ذ ر یعے کیا جا ئے ٬لیاقت بلو چ نے کہا کہ مظبو ط عدالتی کمیشن کے ذ ر یعے شفاف انکوا یری کے حق میں ہے ٬میڈیا کے کر دار کے حوالے سے انہو ں نے کہا کہ میڈ یا کور یج کے حوالے سے جماعت اسلامی سمیت تمام مذ ہبی جماعتوں کے سا تھ نا انصا فی کر رہا ہے ٬انہو ں نے کہا کہ تمام صو بوں کے د رمیان وسائل کی منصفا نہ تقسیم ہو اور سی پیک پر تمام صوبوں کے سا تھ برابری کا سلوک کیا جا ئے ٬ اس وقت ملک کو امانت دار قیا د ت کی ضر و ر ت ہے اور یہ قیا دت صر ف جما عت اسلا می ہی مہیا کر سکتی ہے ٬کا رکن خو د کو 2018کے الیکشن کے لئے تیا رکر یں ٬ تقر یب سے جماعت اسلامی کے صو با ئی جنرل سیکر ٹری عبدالوسع ٬ایم پی اے اعزازاالملک افکاری ٬ملک شیر بہادر خان اور نو منتخب ضلعی امیر مولانا اسداللہ نے بھی خطاب کیا ٬اس موقع پر مرکزی جنرل سیکر ٹری لیا قت بلو چ نے 22ہزار کارکنوں کی دیر لو ئیر سے اضاخیل اجتماع میں شر کت اور بہترین انتظامات پر سابق ضلعی امیراعزازالملک افکاری کو شیلڈ پیش کیا

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں