صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید سے خیبر پختون خواہ کالجز ٹیچرزایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

پیر 31 اکتوبر 2016 21:45

لوئیر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 اکتوبر2016ء) خیبر پختون خواہ کالجز ٹیچرزایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویڑن کا نمائندہ وفد کا صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے مسائل و مشکلات سے اگاہ کیا صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے کالجز ٹیچرز کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کر دی اس حوالے سے صدر پیکٹاملاکنڈ ڈویڑن پروفیسر جمشید خان کی سربراہی میں ملاکنڈ ڈویڑن بھر کے کالجوں کے پروفیسر برادری کے نمائندوں نے وزیر خزانہ خیبر پختونخواہ سے ملاقات کی پیکٹا ملاکنڈ ڈویڑن کی وفد میں پروفیسر ڈاکٹراعزاز علی ٬ پروفیسر ڈاکٹر جان عالم ٬پروفیسر عمران اللہ خان ٬ پروفیسر نذیر احمد ٬ پروفیسر ظفریاب پروفیسر سیدقیوم٬ پروفیسر جاوید اقبال ٬پروفیسر شیر عالم خان ٬ اور پروفیسرنعیم خان شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے صوبائی وزیر خزانہ کو ون سٹیپ اپ گریڈیشن٬کنوینس الاونس کو دوران تعطیلات نہ کاٹنا ٬ٹیچنگ پروفشنل الاونس کی منظوری ٬ہارڈایریاالاونس کی جلد ازجلد نوٹیفکشن٬ ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کے لئے فوری NOCکا اجرا اورایم فل ٬پی ایچ ڈی سکالر شپس کے مطالبات پیش کیں اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد صوبائی حکومت خیبر پختون خواہ کے کالجز ٹیچر ز کے مسائل کیلئے عملی اقدا م اٹھا ئے گے انہوں نے کہا کہ اساتذہ معماران قوم ہیں اور صوبائی حکومت کالجز ٹیچرز کو مایوس نہیں کریں گے اور جائز مسائل کو ہر صورت میں حل کیے جائیں گے یاد رہے کہ کالج اساتذہ نے 31اکتوبر سے صوبہ بھر کے کالجز میں مطالبات کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیاہے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں