تیمرگرہ٬ پولیس نے مطلوب 7 مجرمان اشتہاری گرفتار کر کے 2عدد کلاشنکوف اور ایک پستول بمعہ کار توس برآمد

پیر 31 اکتوبر 2016 20:01

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2016ء) لوئر دیر پولیس نے پولیس کو مطلوب 7 مجرمان اشتہاری گرفتار کر کے ان کی قبضہ سے 2عدد کلاشنکوف اور ایک پستول بمعہ کار توس برآمد کر لئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لوئر دیر کاشف ذولفقار کی ہدایت پر لوئر دیر پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے 7ملزمان اشتہاری گرفتار کر لئے اس حوالے سے ڈی ایس پی سرکل فخرعالم ایس ایچ او تھانہ خال عبد الرحمن ٬ایس ایچ او تھانہ تیمرگرہ بختیار خان ٬زاہد رحمان خان اور شیر محمد خان نے تیمرگرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل میں پولیس کو مطلوب 7ملزمان اشتہاری بہادر زیب ولد امیر سلطان ٬صادق حسین ٬عزت جان ولد فقیر جان ٬مبار ک جان ولد رحمت جان ٬باچازید ولد باچا گرام ٬سیدا گل ولد سید احمد جان ٬بنیر گل ولد شاد محمد خان ٬وغیرہ کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے ان کی قبضہ سے 2عدد کلاشن کوف اور 1عدد پستول کو برامد کر لیا ڈی ایس پی فخر عالم خان نے کہا کہ لوئر دیر میں مجرمان کے لئے کوئی جگہ نہیں مجرمان اشتہاری اپنے اپ کو پولیس کے حوالہ کردیں ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں