حکومت کی عدم سرپرستی کے باعث رباط کے مشہور مالٹوںکے باغات تباہ ہونے لگے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:14

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء)حکومت کی عدم سرپرستی کی وجہ سے رباط کے مشہور مالٹے کے باغات تباہ ہونے لگے٬ مالٹوں کے باغات ریت کے کاروبار میں تبدیل ہونے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق خال اور رباط میں دریا پنجکوڑا کے کنارئے اباد سینکڑوں مالٹے کے باغات مقامی باغبان اور کسانوں کے ساتھ حکومتی عدم تعاون اور سرپرستی کی وجہ سے ختم ہونے لگے ہیں اور کسانوں نے اپنے باغات سے مالٹے کے پودئے کاٹنے شروع کر دئے ہیں ٬رباط کے مالٹے اپنے میٹھاس کی وجہ سے ملک بھر میں ثانی رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مالٹے کی سیزن میں ریکارڈ تعداد میں یہاں کے مالٹے اندرونی و بیرونی ملک سپلائی کی جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

جولائی 2010کی تباہ کن سیلاب میں دریا پنجکوڑا کے سیلابی ریلی میں سینکڑوں مالٹے کے باغات دریا بردہوئے تھے مگر افسوس سیلاب کے گزرئے چھ سال ہونے کے باوجود تاحال حکومت کی جانب سے مزکورہ باغات واپس بحال کرنے کے سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جبکہ اس سلسلے میں متاثرہ باغبانوںاور کسانوں کے ساتھ کوئی مشاورت اور تعاون نہیں کی گئی ٬ باغات کیلئے ابنوشی سکیم نہ ہونے کی و جہ سے مالٹے کے درخت سوکھتے ہوتے جا رہے ہیں اور کسان مالٹے کے درخت مجبورا کاٹتے ہیں ٬ رباط اور خال میں سینکڑوں کی تعداد میں افراد مالٹوں کی کاروبار سے وابستہ ہیں ٬ مالٹوں کے کاروبار افراد کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کسانوں کو مفت کھاد ٬ ابنوشی سکیم اور تعاون فراہم کرئے تو یہاں کی باغات واپس بحال ہو سکتے ہیں اور سینکڑوں افراد بیروزگاری سے بچ سکتے ہیں ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں