15سال ہم نے دہشتگردی کیخلاف مشکل ترین جنگ لڑی ٬میجر جنرل آصف غفور

جو کامیابی پاکستان نے حاصل کی ہے وہ دہشتگردی کیخلاف کوئی ملک حاصل نہیں کرسکا ساٹھ ہزار قیمتی جانوں کی قربانی دی جس کی بدولت آج امن کی فضاء قائم ہے ٬ جی او سی مالاکنڈ

پیر 17 اکتوبر 2016 20:25

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2016ء) جنرل کمانڈنگ آفیسرملاکنڈدویژن میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پندرہ سال دہشتگردی کے خلاف مشکل جنگ لڑی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے جو کامیا بی حاصل کی ہے وہ تاحال کسی بھی ملک نے حاصل نہیں کی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میںپاکستان نے ساٹھ ہزار قیمتی جانوں کی قربانی دی ہے اور ان قربانیوںکی بدولت آج امن کی فضاء قائم ہوگئی ہے ان خیالات کا اظہار جی او سی ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل آصف غفور نے ایف سی چھائونی بلامبٹ میںبلدیاتی نمایندوںکے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جرگہ میںکمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل خالد محمودشفیع ڈپٹی کمشنر دیر لوئر عرفان اللہ خان وزیر٬ممبرقومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان ضلع کونسل کے چیرمین حاجی محمد رسول خان سمیت اعلیٰ فوجی وسول آفسران مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور بلدیاتی نمایندوںنے شرکت کی اس موقع پر جرگہ کے شرکاء نے جی اوسی کو اپنے مسائل اور مشکلات سے اگاہ کیا جی اوسی میجر جنرل آصف غفورنے مزید کہا کہ فوج کا کام ہے امن قائم کرنا اور امن کو قائم رکھنے کیلئے ہماری خواہش ہیں کہ بلدیاتی نمایندے بھی ہماری ٹیم کاحصہ بنے اورعلاقے کی امن ترقی اور خوشحالی کیلئے اکھٹا کام کریں٬ بلدیاتی نمایندے امن وامان کے قیام میں اپنا بھر پور کردار اداکریںکیونکہ بلدیا تی نمایندوں کو علاقے کے عوام نے ووٹ دیا ہے اور عوام کی خدمت ہم سب کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمایندوں کو امن وامان کی ذمہ داری دینے کیلئے جلد ی لائحہ عمل طے کریں اور اگر بلدیاتی نمایندوں نے امن وامان کی قیام کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے تو یہاں فوج اور پولیس کی ضرورت نہیں رہے انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مفادات کیلئے ہتھیاروںکی رجسٹریشن کر وائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے اور دشمنوں کی نظریں بھی پاکستان پر لگی ہوئی ہے اور سی پیک منصوبہ روٹ نے بھی یہاں سے گزرنا ہے اس لئے ہم سب کا مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میںامن وامان کی صورتحال پر نظر رکھیں۔

۔۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں