وفاقی حکومت دیر سمیت ملاکنڈ ڈویژن کو بھی سی پیک کا حصہ بنائے ‘منسلک دیگر لوازمات یعنی صنعتی زون بھی بنائے جائیں بصورت دیگر ملاکنڈ ڈویژن کے عوام احتجاج پر مجبور ہو جائیں گی

خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ کا شمولیتی جلسوں سے خطاب

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:23

دیربالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ دیر سمیت ملاکنڈ ڈویژن کو بھی سی پیک کا حصہ بنائیں اور اس سے منسلک دیگر لوازمات یعنی صنعتی زون بھی بنائے جائیں بصورت دیگر ملاکنڈ ڈویژن کے عوام احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیر ٹائون روحان دیر بالا میں علیحدہ علیحدہ شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں نائب امیر ضلع مولانا حضرت سید بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ناظم ولیج کونسل قاری سمیع اللہ نے پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ ایک دوسرے شمولیتی تقریب میں دلارم خان ٬ حاجی دلاور خان ٬ روزمین خان ٬ بخت زمین خان ٬ نجیب اللہ ٬ امجد علی ٬ فضل خالق ٬ سجاد علی ٬ عزیز الرحمان ٬ معتبر خان ٬ یوسف خان ٬ ابراہیم خان ٬ احسان اللہ ٬ اسماعیل خان ٬ عقل زرین ٬ حسن خان ٬ قادر خان ٬ انور خان ٬ محمد نواز ٬ محمد اسلام ٬ باچا اسلام ٬ ولی الرحمان ٬ سید رحمان اور محمد رشید نے بھی مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

عنایت اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں لوٹ مار کے سیوا دیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوئی قابل ذکر کام نہیں کئے اس لئے عوام نے ان دونوں جماعتو ں کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے مسترد کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ جنرل الیکشن میں جماعت اسلامی پورے صوبے میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور صوبے کو سنگاپور اور دبئی کے طرز پر ترقی دیں گے اور پھر لوگ دیگر صوبوں اور ممالک سے روز گار اور محنت مزدوری کے لئے آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں