نوشہرہ میں صوبائی اجتماع میں ضلع دیر پائین سے 20ہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے٬ اعزاز الملک افکاری

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:22

لوئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اور ممبر صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری نے کہا ہے کہ اضاخیل نوشہرہ میں صوبائی اجتماع میں ضلع دیر پائین سے 20ہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے جبکہ اجتماع صوبے کے سیاسی رخ تبدیل کریگا ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلعی نائب امیر سید نورالوہاب ڈپٹی جنرل سیکرٹری شفیع اللہ خان اور تحصیل امیر ملک شیر بہادر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات یعقوب رحمن نوئے کلے کے مقامی امیر شاکر اللہ اور سوشل میڈیا کے انچارج ظفرعلی بھی موجود تھے ٬جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اور ممبر صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری نے کہاکہ گذشتہ 69سالوں سے ملک کے اشر افیہ نے ملک کو بے دردی سے لوٹنے میں مصروف ہے جس کی وجہ سے آج ہر شہری ایک لاکھ چالیس ہزار روپے مقروض ہے انھوں نے کہاکہ ملک میں دیانت دار اور اہل قیادت کی فقدان کے باعث ملک میں کرپشن اور اقرباپروری عروج پر جبکہ بے روزگاری اور غربت میں روز بروز اضافہ ہو رہاہے انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نوجوانوں کو بیدار کرنے اور عوام میں سیاسی شعور اجاگرکرنے کی غرض سے اضاخیل نوشہرہ میں 22اکتوبر کو دو روزہ صوبائی اجتماع کا انعقاد کیا ہے جس میں ایک کروڑ افراد کے شرکت کرنے کا ہدف مقرر کی گئی ہے ممبر صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری نے کہاکہ 23.22اکتوبر کو ہونے والے صوبائی اجتماع صوبہ خیرب پختون خواہ کے سیاسی رخ تبدیل کرنے سمیت عام انتخابات 2018ء کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا اس موقع پر ضلعی امیر اعزاز الملک فکاری نے صوبائی اجتماع میں شرکت کرنے کیلئے ڈسٹر کٹ پر یس کلب کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو دعوت نامے دئے�

(جاری ہے)

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں